سعودی عرب میں بھیک مانگنے والوں کے خلاف نئے قانون کا اعلان کردیا گیا

image

اگر آپ نے کبھی سعودی عرب کا سفر کیا ہو یا آپ وہاں پر رہائش پذیر ہوں تو آپ نے سڑکوں پر اکثر گداگروں کو دیکھا ہوگا۔ تاہم گداگری کے رجحان کو ختم کرنے کیلئے، سعودی عرب میں انسداد گداگری کے نئے قوانین کا نفاذ ہونے جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں انسداد گداگری کے نئے قوانین کا نفاذ کیا جارہا ہے، جس کے تحت بھکاریوں کو گرفتار اور ان کا ڈیٹا بیس بنایا جائے گا۔

اس کے علاوہ نیئے قانون پر اگلے 80 دنوں میں عمل درآمد کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزارت داخلہ کا کہنا ہے گداگری کی ہر شکل پر پابندی عائد ہوگی۔ اگر کوئی شخص اس میں ملوث پایا گیا، اسے قانون کے مطابق ایک سال قید اور 1 لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جا سکے گا۔

جبکہ نئے قانون کے تحت گداگری میں ملوث افراد کا ڈیٹا بیس بھی بنایا جائے گا۔

تاہم پہلی بار گرفتاری پر وارننگ دے کر چھوڑ دیا جائے گا۔ البتہ وارننگ ینے کے بعد بھی گداگری میں ملوث رہے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts