میرا سامان بیگ سے نکال کر میری آنکھوں کے سامنے پھینک دیا گیا اور ۔۔ حریم شاہ ائیرپورٹ عملے کے رویے کے بارے میں بتاتے ہوئے

image

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ جو اکثر خبروں کا حصہ بنی دکھائی دیتی ہیں۔

حال ہی میں حریم شاہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شئیر کی گئی جس میں وہ کافی پریشان دکھائی دیں۔

حریم نے فوٹو اور ویڈیو شئیرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں وہ ایئر پورٹ پر اپنے ساتھ کیئے جانے والے سلوک پر افسردہ اور پریشان دکھائی دے رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک اسٹار ترکی میں اپنے شوہر کے ہمراہ ہنی مون پر گئی تھیں جہاں سے انہوں نے شارجہ جانا تھا اور جب وہ روانگی کیلئے ایئر پورٹ پر پہنچیں تو ان کے ساتھ ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس کا انہوں نے کبھی اندازہ بھی نہیں لگایا ہوگا۔

حریم شاہ نے بتایا کہ ایک تو مجھے جہاز میں سیٹ بہت مشکل سے ملی اور دوسرا ایئر پورٹ کے عملے نے چینکنگ کے دوران میرا ماوتھ واش ،باڈی سپرے اور پرفیوم یہ کہ کر کوڑے کے ڈبے میں پھینک دیے کہ یہ چیزیں ہینڈ کیری میں لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔

حریم شاہ مزید بتاتی ہے کہ ان کی آنکھوں کے سامنے ان کا سامان پھینک دیا گیا لیکن وہ عملے کو کچھ نہیں کہہ سکیں اور یہ منظر ان کے لیے کافی تکلیف دہ تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US