ضلع مالاکنڈ بٹ خیلہ کے علاقے خٹکے میں سوئی گیس لیکیج سے گھر میں دھماکا ہوگیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق گیس لیکیج سے گھر میں ہونے والے دھماکے میں خاتون 4 بچوں سمیت جھلس کر شدید زخمی ہوگئی ہے، جنہیں فوری علاج معالجہ کیلیے پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔
لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے گھر کو جزوی نقصان پہنچا، گیس دھماکے کا واقعہ آدھی شب کو پیش آیا، اسپتال میں تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔