طالبان نے نشے کے عادی افراد کی پکڑ دھکڑ شروع کر دی، بڑی تعداد میں نشے کے عادی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق طالبان کے جنگجوؤں نے پُل کے نیچے اور دیگر جگہوں پر کریک ڈاؤن کر کے نشے کے عادی افراد کو پکڑنا شروع کر دیا، عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان جنگجوؤں کی جانب سے کابل کے پلوں کے نیچے سے کپڑے گئے سیکڑوں نشے کے عادی افراد کو ابن سینا میڈیکل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کی جانب سے جاری کردہ تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبان جنگجو نشے کے عادی افراد کو بردستی پکڑ کر لے جا رہے ہیں جس کے بعد انہیں اسپتال میں علاج کے لئے داخل بھی کر دیا گیا ہے۔
ایک تصویر میں کابل کے ابن سینا اسپتال میں نشے کے عادی شخص کے بال مونڈتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ افغانستان کے وزیرِ صحت کی جانب سے ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے یہ اعادہ کیا تھا کہ وہ ملک بھر سے منشیات جیسے مسائل کو ختم کرنے کے لئے سخت اقدامات کریں گے۔
Video Courtesy AFP