80 سال کی ہوں مگر اچھی صحت کے لئے مٹی کھاتی ہوں ۔۔ جانیئے ایک ایسی بوڑھی عورت کے بارے میں جو 65 سال سے مٹی کھا کر زندہ ہے

image

کیا آپ نے کبھی ایسا سُنا ہے کہ مٹی کھانے سے صحت اچھی ہوتی ہے؟ ظاہر ہے نہیں سُنا ہوگا بھلا مٹی بھی کوئی کھانے کی چیز ہے، لیکن جناب دنیا میں کئی ایسے لوگ موجود ہیں جو اپنی انہیں عجیب و غریب عادات کی وجہ سے مشہور ہو گئے ہیں۔

جی ہاں! آج ہماری ویب ڈاٹ کام آپ کو بتانے والا ہے ایک ایسی بوڑھی خاتون کے بارے میں جو 65 سال سے اچھی صحت کے لئے مٹی کھا رہی ہے اور آج تک بلکل صحیح سلامت ہے۔

مٹی کھا کر زندہ رہنے والی عورت

اس بوڑھی عورت کا نام کسماوتی ہے جس کا تعلق بھارت سے ہے، پورا بھارت اور دنیا یہ جان کر حیران ہے کہ یہ بوڑھی عورت 65 سال سے اچھی صحت کے حصول کے لئے مٹی اور بجری کھا رہی ہے۔

اس عورت کا کہنا ہے کہ جب وہ 15 سال کی تھی تو اس کے پیٹ میں اچانک درد اُٹھا تھا جس کا علاج انہیں کسی نے مٹی کھانا بتایا مگر حیرت انگیز طور پر واقعی مٹی کھانے سے ان کے پیٹ کا درد دور ہو گیا جس بعد وہ آج تک مٹی کھا رہی ہیں۔

کسماوتی روزانہ قریب 2 کلو مٹی اور بجری کھاتی ہیں اور آج تک انہیں اس سے نہ ہی کوئی نقصان ہوا اور نہ کبھی ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت پڑی۔

البتہ ڈاکٹرز اور ماہرین صحت بھی اس بات پر حیرت میں ہیں کہ آخر کیسے سالوں سے روزانہ کی بنیاد پر اتنی ساری مٖٹی کھانے کے باوجود بھی کسماوتی کیسے تندرست صحتیاب اور حیرت انگیز طور پر زندہ ہیں۔

تو دوستوں دنیا میں صرف 8 نہیں کئی عجوبے موجود ہیں، آپ کو یہ معلومات کیسی لگی اور آپ اس بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں ابھی ہماری ویب ڈاٹ کام کے فیس بُک پیج پر جائیں اور ہمیں بتائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US