مجھے میری بیٹی ہر جگہ نظر آتی ہے اور۔۔۔ نور مقدم کی کی ماں کا پہلا رلا دینے والا بیان

image

“میری بچی بہت فرماں بردار تھی۔ میرے گھر کی رونق تھی۔ وہ ہمارا بہت خیال رکھتی تھی۔ مجھے ابھی بھی وہ چلتے پھرتے نظر آتی ہے۔ میں سارے گھر میں اسے ڈھونڈتی رہتی ہوں کہ بس ابھی میری بچی آئی ابھی میری بچی آئی۔“

مجھے صرف انصاف چاہئیے

اسلام آباد میں قتل ہونے والی نور مقدم کی والدہ کوثر مقدم اپنی بیٹی کے لئے احتجاج کرتے ہوئے رو پڑیں۔ جوثر مقدم کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی ان سے بہت پیار کرتی تھی۔ انھوں نے کہا کہ “میں رات کو سو نہیں پاتی مجھے چین نہیں پڑتا۔ آپ جانتے ہیں کہ ایک ماں کا کلیجہ اس کی اولاد کے لئے کیسے پھٹتا ہے۔ مجھے اپنی بیٹی کے لئے انصاف چاہئیے بس۔ میری بیٹی کے قاتلوں کو جلد سے جلد سزا دی جائے“

صرف مذاق ہورہا ہے۔ ظاہر جعفر کا بیان

دوسری طرف کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ان کے الفاظ کچھ یوں ہیں۔

“مذاق ہورہا ہے۔۔۔ مجھے بس یہی کہنا ہے“

یہ الفاظ ملزم ظاہر جعفر نے اس وقت ادا کیے جب انھیں نور مقدم کیس کے ٹرائل کے لئے اسلامآباد کی کورٹ تک لے جایا جارہا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کس طرح چلتے ہوئے مسلسل ادھر ادھر ٹکرا رہے ہیں اور ساتھ ساتھ پولیس والوں کے انداز پربھی تنقید کررہے ہیں۔ یاد رہے ملزم ظاہر جعفر عدالت میں کئی بار نور مقدم کے وحشیانہ قتل کا اپنا کریہہ جرم قبول کرچکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US