مجھے تم پر بھروسہ ہے ۔۔ شاہ رُخ خان جیل میں بیٹے سے ملاقات کے دوران بُری طرح رو پڑے

image

شاہ رُخ خان کی صبح سویرے ممبئی کی سینٹرل جیل میں بیٹے سے ملاقات، آریان سے بات کرتے ہوئے رو پڑے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکار شاہ رُخ خان کی جیل میں منشیات کے کیس میں گرفتار اپنے بیٹے آریان سے ملاقات، پاب بیٹے نے جیل میں قیدی میٹنگ سیکشن میں انٹر کام کے زریعے سے بات کی، بات چیت کا دورانیہ 18 منٹ پر مشتمل تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات کے دوران آریان اور شاہ رخ دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر جذباتی ہو گئے اور زاروقطار رونے لگے، کنگ خان نے بیٹے کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے بیٹے پر پورا بھروسہ ہے۔

منشیات کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے گرفتاری کے بعد آریان کو پہلی مرتبہ کسی گھر کے فرد سے ملاقات کی اجادت دی گئی تھی، تاہم آریان اور شاہ رخ خان کے درمیان شیشے کی دیوار اور جنگلا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شاہ رُخ خان بیٹے اتنے دنوں بعد دیکھ کر اپنے آنسو ضبط نہ کر پائے جس پر آریان نے اپنے والد سے معافی مانگتے ہوئے بات کا آغاز کیا جس پر شاہ رخ نے جواب دیا کہ مجھے تم پر بھروسہ ہے۔

آریان اور شاہ رُخ کی ملاقات سخت سیکیورٹی میں کروائی گئی تاہم ملاقات جیل حکام کی موجودگی میں ہوئی واضح رہے کہ آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر ممبئی ہائی کورٹ میں 26 اکتوبر بروز منگل کو سماعت ہوگی۔

آریان خان کو جیل میں کیا سہولیات دی جا رہی ہیں؟

آریان خان پچھلے کئی دنوں سے جیل میں قید ہیں جہاں انہیں ایک مخصوص وقت میں گھر والوں سے ویڈیو کال پر بات کرنے کی اجازت ہے انہیں موبائل فون فراہم کیا جاتا ہے، ساتھ ہی انہیں کینٹین سے کھانے پینے کی اشیاء لینے کی بھی اجازت ہے جہاں مینیو میں بریڈ ، نمکین، وڑاپاؤ، بھجیا پاؤ،چکن تھالی، انڈا تھالی، پانی کی بوتل اور جوس شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ ہے کہ آریان کو جیل میں مخصوص کاؤنسلنگ سیشن فراہم کیا گیا، جہاں انہیں ایک اچھا انسان بننے اور بُرے کاموں سے دور رہنے کی ہدایت بھی دی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US