کسی نے چلتی ٹرین میں سب کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا تو کہیں نوکری کے بہانے بلا کر ۔۔ عورتیں صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا میں کہیں بھی آخر محفوظ کیوں نہیں؟

image

لاہور سے انٹرویو کے بہانے لڑکی کو راولپنڈی بُلا کر زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو سرچ آپریشن کے بعد گرفتار کر لیا، لڑکی کا بھی بیان ریکارڈ۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقہ رحمان آباد میں لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم طلال منیر کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، مبینہ زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی نے ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ طلال منیر نے سوشل میڈیا پر نوکری کا اشتہار دیا تھا، نوکری کے سلسلے میں رابطہ کرنے پر طلال منیر نے اسے راولپنڈی بلایا۔

متاثرہ لڑکی کے مطابق انٹریو کی کال موصول ہونے پر وہ اپنی پھپو کے ساتھ لاہور سے راولپنڈی آئی جہاں طلال نے انٹریو کے لئے لڑکی کو ہاسٹل لے گیا اور وہاں اس پر تشدد کیا جس کے بعد اسے ہاسٹل سے باہر لے گیا اور رحمان آباد میں واقع پُل کے قریب اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی۔

تھانہ نیوٹاؤن راولپنڈی میں نیوٹاؤن پولیس نے متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم طلال منیر کو گرفتار کر لیا تاہم کیس کے تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوئی ہے لیکن ڈی این اے ہونا اب بھی باقی ہے۔

دوسری جانب امریکہ میں بھری ہوئی ٹرین میں لڑکی کو مسافروں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم بھی گرفتار ہو گیا پولیس نے ملزم کی شناخت 35 سالہ فشٹن اینگوئے کے نام سےکی ہے، ٹرین میں موجود مسافروں کو بھی خاموش تماشائی بنے رہنے اور ویڈیو بنانے پر قانونی کاروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

پاکستان جیسے پسماندہ ملک سمیت قانونی چارہ جوئی پر مکمل گرفت رتکھنے والے امریکہ جیسے ملک میں بھی خواتین کی عزت محفوظ نہیں، دن بہ دن دنیا بھر میں خواتین سے زیادتی کے برھتے کیسز دنیا بھر کے لئے ایک سوالیہ نشان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US