کوئی رو رہا تھا تو کوئی خوشی سے جھوم رہا تھا ۔۔ 2 سال بعد جب عمرہ زائرین کعبہ پہنچے تو کیا مناظر تھے؟ دیکھیں تصویر

image

آج ایک سال سے زائد عرصے کے بعد خانہ کعبہ میں عمرہ زائرین کی بڑی تعداد عمرہ کی سعادت حآصل کرنے پہنچ گئی ہے۔ زائرین آج پہلی مرتبہ نماز جمعہ مبارک مکمل گنجائش کے ساتھ ادا کریں گے۔ سربراہ حرمین شریفن عبدالرحمان السدیس کی جانب سے انتظامیہ کو سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہی نہیں زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے اب مسجدالحرام کے 50 مزید دروازے آج کھول دیے جائیں گے۔ مسجد الحرام کے اندرونی صحنوں اور ملحقہ برامدوں میں ایک ساتھ ہی سینیٹائزنگ کی جا رہی ہے جبکہ اس کام کیلئے 4 ہزار سے زائد مردو خواتین کارکنوں کو تعینات کی گیا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کو زور ٹوٹنے کے بعد ہی کورونا وائرس کی وجہ سے لگائی گئی پابندیوں کو کافی حد تک نرم کر دیا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ۔

آج سے پہلے مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں سماجی فاصلے کی شرط ختم کر دی گئی ہے، مقام ابراہیم اور خانہ کعبہ کے گرد لگائے گئے بیرئیرز بھی ہٹا دیے گئے ہیں اس کے علاوہ مسجد نبویﷺ اور مسجدالحرام میں سماجی فاصلے کیلئے لگائی گئی علامتیں بھی ہٹا دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ان پابندیوں کو نرم کرنے کا حکم یہ تمام پابندیاں ختم کرنے کی اجازت الحرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے کی گئی ہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts