یہ تلوار 900 سال پرانی ہے۔۔۔ اسرائیل سے ملنے والی اس تلوار کی تاریخ کے بارے میں ماہرین کیا کہتے ہیں؟

image

اسرائیل کے سمندر کی گہرائیوں میں صدیوں سے دفن یہ تلوار ایک اسرائیلی غوطہ خور کو ملی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تلوار 900 سال پرانی ہے اور کسی صلیبی جنگجو کی ہے جسے سمندر نے صدیوں اپنی حفاظت میں رکھا۔ ی تلوار کی لمبائی ایک میٹر ہے۔

تلوار کا مالک

یہ تلوار شمالی اسرائیل کے سمندر کے جس حصے سے ملی ہے وہ اتلت قلعے کے قریب تھا جہاں صلیبی جنگ لڑنے والے لوگ ٹہرا کرتے تھے۔ تلوار پر سمندری مٹی اور سیپیوں کے خول جم چکے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امید ہے اس کی صفائی کے بعد انھیں تلوار کی سجاوٹ اور اس کے مالک کا نام بھی لکھا ہوا مل جائے جو ممکنہ طور پر صلیبی جنگجو ہی ہے۔

صلیبی جنگوں کا پسِ منظر

صلیبی جنگیں مذہبی بنیاد پر لڑی گئیں تھیں جن کا مقصد فلسطین اور خاص طور پر بیت المقدس(قبلہ اول) کو اسلامی حکمرانوں سے چھین کر عیسائیت کی تحویل میں لینا تھا۔ یہ جنگیں 1095ء سے 1291ء تک لڑی گئیں۔ ان 9 جنگوں کے دوران کئی لاکھ انسانوں کا قتلِ عام ہوا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US