نام کے بعد پہلی مرتبہ تصویر بھی مداحوں کو دِکھا دی ۔۔ سیف اور کرینہ کپور کے بیٹے جہانگیر علی خان کس پر گئے ہیں؟

image

پیدائش کے 10 ماہ بعد کرینہ و سیف کے دوسرے بیٹے کی پہلی تصویر، پھپو صباپتودی نے سوشل میڈیا پر شئیر کر دی، تصویر کے ساتھ صحت مند زندگی کی دعائیں بھی کیں۔

بھارتی مشہور اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کا دوسرا بیٹا جہانگیر سیف علی خان رواں برس 21 فروری کو دنیا میں آیا جس کے بعد اب تک اس کی کوئی واضح تصویر منظرِ عام پر نہیں آئی تھی تاہم اب پیدائش کے دس ماہ بعد جہانگیر کی بڑی پھپو نے بھتیجے کی تصویر انسٹاگرام پر شئیر کر دی۔

بھارتی نیوز ویب سائٹ کے مطابق صبا علی خان حال ہی میں ایک تقریب میں شریک ہوئیں، جہاں انہیں چھوٹے بھتیجے کے ساتھ دیکھتے ہی فوٹوگرافرز نے تصاویر کھینچنا شروع کیں تو وہ برہم ہوگئیں انہوں نے فوٹوگرافرز اور کیمرامین سے کہا کہ جے ابھی چھوٹے ہیں ان کی تصاویر نہ لی جائیں۔

جس کے بعد انہوں نے خود ہی صحت مند زندگی کی دعاؤں کے ساتھ انسٹاگرام پر سیف علی خان کے دوسرے بیٹے کی پہلی تصویر شیئر کر دی۔

انسٹاگرام صارفین کی جانب سے ننھے ''جے'' کی اس تصویر کو بھرپور پسند کیا گیا اور لوگوں نے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US