اکثر اوقات انجانے میں کچھ ایسا ہو جاتا ہے جو کہ انسان سوچ بھی نہیں سکتا ہے، لیکن وہ لمحہ ہر ایک کے لیے حیرت زدہ ہوتا ہے۔
امریکی ریاست میں دوران شوٹنگ اداکار سے حقیقت میں گولی چل گئی۔
ذرائع کے مطابق امریکی ریاست میکسیکو میں فلم کے دوران ایک سین فلم بند کرایا گیا جس میں اداکار کو بندوق چلانا تھی، اسی دوران اداکار سے حقیقت میں بندوق چل گئی۔
بندوق چلنے سے سیٹ پر موجود خاتون سمیت دو افراد کو گولی لگی، دونوں افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون ہلاک ہو گئی۔
امریکی اداکار ایلیک بیلدون سے حادثاتی گولی چلنے سے ڈائریکٹر فوٹوگرافی ہیلینا ہچنس ہلاک ہو گئیں۔
پولیس کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، جبکہ واقعہ کو ہر پہلو سے پرکھا جا رہا ہے۔