کوئی دلہن سردی سے مر گئی تو کسی کا جہاز ہی زمین پر گر گیا ۔۔ جانیے ان 4 دلہنوں کے بارے میں جن کے ساتھ شادی والے دن خوفناک حادثہ پیش آیا

image

آج ہم آپکو ان 5 دلہنوں کے بارے میں بتائیں گے جن کے ساتھ شادی سے کچھ دیر پہلے ہی بہت خوفناک حادثہ پیش آیا جس کی وجہ سے کئی تو انتقال ہی ہو گیا اور کئی ہمیشہ کیلئے بستر پر پڑ گئیں۔ آئیے جانتے ہیں۔

ہیلی کاپٹر میں مرنے والی دلہن:

امریکی ریاست برازیل کی 32 سالہ روز میری ایک ہیلی کاپٹر میں اپنے بھائی اور فوٹو گرافر خاتون کے ساتھ شادی ہال میں پہنچنے کیلئے سفر کر رہی تھی اور ان مناظر کو فوٹوگرافر خاتون کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کر رہی تھی۔

اور ابھی 15 منٹ ہی ہوئے تھے کہ ہیلی کاپٹر میں کوئی فنی خرابی پیش آگئی جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر کے پر بند ہو گئے اور ہیلی کاپٹر زمین پر گر گیا، اس افسوسناک حادثے میں دلہن سمیت، فوٹوگارفر، پائلٹ اور دلہن کا بھائی مارے گئے۔یاد رہے کہ یہ واقعہ سن 2016 کا ہے۔

کار کی ٹکر سے مرنے والی دلہن:

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک دلہن اپنی کار میں جب شادی ہال کے قریب پہنچی تو اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کر ڈانس کرنا شروع کر دیا ابھی ڈانس کرتے ہوئے تھوڑی دیر ہی ہوئی تھی کہ سڑک پر سے ایک تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو گئی اور ان افراد میں آکر ٹکرا گئی اس خوفناک حادثے کے نتیجے میں دلہن کا والد اور بھائی سمیت کچھ افراد تو موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ درجنوں سے زائد لوگ زخمی ہو گئے۔

لیکن دلہن کو کچھ نہ ہوا اس کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ دلہن اپنی کارکی چھت کھول کر وہیں کھڑی ہو کر ڈانس کر رہی تھی اس لیے بچ گئی ۔یہ واقعہ 15 ستمبر سن 2021 کا ہے۔

شادی کے بعد پرانے دوست کے ہاتھوں مرنے والی دلہن:

بھارتی پنجاب کے شہر ہریانہ میں ایک نیا شادی شدہ جوڑا شادی کے بعد کار میں گھر جا رہا تھا کہ ایک ٹرک نے انہیں کچل دیا۔ لیکن یہ واقعہ قدرت کی طرف سے نہیں بلکہ ایک سوچی سمجھی سازش تھی کیونکہ اس دلہن کا شادی سے کسی علاقے کے نواب کے لڑکے سے تعلقات تھے مگر کسی وجوہات کی وجہ سے نواب کے بیٹے سے شادی نہ ہوئی تو اس نے لڑکی اور لڑکے دونوں کو مروا دیا۔

یہ تمام معلومات ہریانہ پولیس کو کئی مہینوں کی محنت کے بعد حاصل ہوئی۔ جس کے بعد قانونی کارروائی بھی کی گئی۔

سردی سے مرنے والی دلہن:

ہندوستان کے شہر پٹنہ میں سن 2015 میں بہت ہی شدت کی سردی پڑی تھی اور اسی سردی میں ایک شادی کی تقریب ہوئی جس میں ہندؤں کے شادی کے رسم ورواج ابھی مکمل ہی ہوئے تھے کہ سردی کی وجہ سے لڑکی کا انتقال ہوگیا اور یوں خوشیوں کا گھر ماتم میں تبدیل ہو گیا ۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts