معمے اور پہیلیاں حل کرنا ذہن کے لیے بہترین ورزش ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی معلوم ہوجاتا ہے کہ ہماری آنکھوں کی نظریں تیز ہیں یا کمزور۔
ذہن کو عمر بڑھنے کے ساتھ ٹھیک رکھنے کے لیے اسے مسلسل متحرک رکھنا ہوتا ہے بالکل جسم کے دیگر مسلز کی طرح۔
Hamariweb.com ایسی ہی ایک پہیلی آپ کے سامنے لے کر حاضر ہوئی ہے جو ذہن کے لیے بہترین آزمائش ثابت ہوسکتی ہے۔
اوپر موجود تصویر میں آپ کے سامنے 2 فوٹوگرافر موجود ہیں۔ دونوں ہی وائلڈ لائف فوٹوگرافی میں مہارت رکھتے ہیں۔
لیکن ان دونوں میں سے ایک فوٹوگرافر کی جان کو شدید خطرہ ہے۔ ایک فوٹوگرافر سانپ کی تصویر کھینچنے میں مصروف ہے جبکہ دوسرا مگر مچھ کی۔
اب آپ نے یہ بتانا ہے کہ دونوں فوٹو گرافر میں سے کونسا ایک مرجائے گا؟
ایک بہترین قابل سوچ کے ساتھ اپنا جواب دیجیے۔
مذکورہ تصویر میں وہ فوٹوگرافر جو مگرمچھ کے قریب ہے اس کے مرنے کے امکان زیادہ نظر آتے ہیں۔ کیونکہ وہ تصویر کھینچنے میں اتنا مصروف ہے کہ اسے معلوم ہی نہیں اس کے سامنے ایک گہری کھائی ہے۔ اور وہ کبھی بھی اس میں نیچے گر کر مر سکتا ہے۔
جبکہ دوسرے فوٹوگرافر کے کا دھیان بالکل سانپ پر ہے۔ کیمرہ بالکل اس کے چہرے کے آگے ہے تو کہا جا سکتا ہے کہ اس فوٹوگرافر کی جان کو خطرہ لاحق نہیں۔
تو آپ کے ذہن میں کیا جواب آرہا ہے؟ جواب دینے کے لیے Hamariweb.com کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر سکتے ہیں۔