والدین اور اولاد کا رشتہ ایک ایسا رشتہ ہوتا ہے جس کا موازنہ دنیا کے کسی بھی رشتے سے نہیں کیا جا سکتا ہے۔ جب کبھی بچہ پریشان ہو، تو والدین ایک ایسی کشمکش کا شکار ہوتے ہیں جو ایک عام بندا محسوس نہیں کر سکتا ہے۔ والدین اپنے بچے کو کسی بھی مشکل میں دیکھ ہی نہیں سکتے ہیں۔
(hamariweb.com) جو آج خبر آپ تک پہنچا رہا ہے اس میں بھی اپنے بچوں سے متعلق والدین کا پیار، احساسات، جذبات، اور فکر شامل ہے، جو کہ والدین اپنے بچوں سے کرتے ہیں۔ ایک ایسا ہی جذباتی بھرا لمحہ آپ سے شئیر کریں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی جس میں ماحول کچھ یوں تھا کہ داماد اپنے سسرال آیا ہے اور ساس اور سسر اپنے داماد کو دیکھ رہے ہیں۔ جب داماد کمرے میں داخل ہوتا ہے تو والدین داماد کو دیکھ کر حیرت زدہ رہ جاتے ہیں۔ ساس کی ماتھے شکن تھا اور وہ پریشان نظر آ رہی تھیں، جبکہ سسر بیڈ پر آرام کر رہے تھے۔
جیسے ہی داماد سے ساس سسر نے اچانک آنے کی خیریت دریافت کی، پیچھے سے سلام کی آواز آئی۔ والدہ کو گمان ہوا کہ کوئی مہمان آیا ہے، مگر جب آواز پہچان گئیں تو فورا پلٹ کر اس شخص کو گلے ہی لگا لیا۔ خوشی کا وہ لمحہ تھا کیونکہ بیٹا ایک یا دو نہیں بلکہ گیارہ سال بعد والدین سے مل رہا تھا۔
والدہ نے بیٹے کو کئی منٹ تک گلے سے لگائے رکھا، گویا والدہ کے لیے یہ لمحہ ایسا تھاکہ جو بیان نہیں کیا جا سکتا ہو۔ وہ ایسا لمحہ جس کے لیے ماں تڑپ رہی ہو، اور اللہ نے ان کی یہ دعا قبول کر لی ہو۔
والد نے جب بیٹے کو دیکھا تو وہ فورا اٹھ کھڑے ہوئے ان کی طبیعت سے معلوم ہوتا تھا کہ ان کی صحت کافی کمزور ہے مگر بیٹے کو دیکھ کر والد میں ایک ایسی طاقت آئی جسے بیان نہیں کیا جا سکتا تھا، شاید وہ بیٹے کا ہی انتظار کر رہے تھے۔ بیٹے کو گلے لگانے سے پہلے والد نے اپنے رب کا بے حد شکریہ ادا کیا ہے، والد کے منہ سے بس ایک ہی جملہ ادا ہو رہا تھا۔ یا اللہ تیرا لاکھ لاکھ شکر ہے۔
اس جملے کو ادا کرتے وقت والد اپنے رب کے حضور اس بات کا اقرار کر رہے تھے کہ میرے رب کے ہاں دیر ہے مگر اندھیر نہیں۔ والد نے جب بیٹے کو گلے سے لگایا تو والد کی آںکھوں سے آںکھوں جھلک اٹھے جس نے وہاں موجود سب کو اشکبار کر دیا تھا۔ عموما باپ اور بیٹے کا رشتہ ایک ایسا رشتہ ہوتا ہے جس میں پیار، احساسات تو ہوتے ہیں مگر دونوں اپنے پیار کا اظہار نہیں کر پاتے۔
مگر اتنا وقت جب یاد میں گزار دیں تو احساسات کچھ ایسے ہی ہوتے ہیں جو کہ اس ویڈیو میں نظر آ رہے ہیں۔ ہماری ویب کی دعا ہے کہ اللہ ہر والدین اور بچوں کے بیچ دوریاں ختم کرے۔