پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ۔۔ مہنگائی سے پریشان استاد گھوڑے پراسکول پہنچ گئے، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

image

دن بہ دن بڑھتی مہنگائی نے لوگوں کو پھر سے پرانے طریقے سے زندگی گزارنے پر مجبور کردیا ہے۔ جیسے کہ گیس کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے لکڑیوں کے ذریعے کھانا پکانے اور بجلی کی جگہ لالٹین کے استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ تاہم پیٹرول کی قیمتوں میں ہر دن کے اضافے سے پریشان شخص نے گاڑی کی جگہ گھوڑے کو اپنی سواری بنا لی۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ہورہا ہے، تاہم ایک استاد نے اسکول جانے کیلئے گھوڑا خرید لیا۔

تفصیلات کے مطابق مہنگائی سے پریشان لبنان سے تعلق رکھنے والے استاد گھوڑے پراسکول پہنچ گئے۔ جبکہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ہونے کی وجہ سے استاد اور اسکول کے علمے کو اسکول پہنچنے میں مشکل پیش آرہی تھی۔

راید مرہیب نامی استاد کا کہنا ہے کہ میرا گھر اسکول سے 25 کلومیٹر دور ہے، جو کہ شام اور لبنان کی سرحد کے قریب ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اگر میں گاڑی میں سفر کروں گا تو مجھے وہ بہت مہنگا پڑے گا۔ تاہم میں نے فیصلہ کیا کہ میں گاڑی کی جگہ گھوڑے پر اسکول جاؤں گا۔

دوسری جانب ساتھی ٹیچرز نے راید کو یوں گھوڑے پر اسکول آتا دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا اور فوٹو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی۔ جو کہ اب وائرل ہورہی ہے۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts