ماں ایک ایسی ہستی ہے جو کہ بچے کو اپنائیت کا احساس دلاتی ہے۔ ماں اپنے بچے کو اپنے آںچل میں چھپالیتی ہے، وہ اسے اس بات کا یقین کرادیتی ہے کہ وہ اب محفوظ ہے۔ ماں اور بچہ کا کنیکشن ایسا ہوتا ہے جو کہ عام انسان کی پہنچ سے بھی دور ہے۔
Hamariweb.com ایک ایسی ہی خبر لے کر آئی ہے جس میں آپ کو ایک ایسے منفرد تجربہ سے متعلق بتائیں گے جس میں نومولد نے اپنی مرحومہ والدہ کے دل کو محسوس کر لیا۔
چین میں ڈاکٹروں کی جانب سے ایک ایسا تجربہ کیا گیا جس میں ایک ایسے نومولود کی والدہ کا دل ایک شخص کو عطیہ کر دیا گیا۔ خاتون انتقال کر گئی تھی لیکن وہ اس دنیا میں ایک نئی زندگی کو متعارف کرا گئی تھی۔ وہ نئی زندگی ماں کے بغیر ہی اس دنیا میں آیا تھا۔
ماں کے انتقال کے بعد ان کا دل ایک ایسے شخص کو عطیہ کر دیا گیا جسے دل کی ضرورت تھی۔ ڈاکٹرز کی جانب سے یہ تجربہ کیا گیا کہ نومولود بچہ اپنی ماں کے بغیر کہیں سکون محسوس نہیں کرتا، کیا یہ بات سچ ہے؟ اسی تحقیق میں ڈاکٹرز کی جانب سے کئی افراد کو نومولود بچہ کو چپ کرانے کو کہا، لیکن کوئی بھی اس نومولود کو چپ نہیں کرا پایا۔
نومولود کو ایک جوڑے نے گود میں لیا اور اسے چُپ کرانے کی کوشش کی، مگر نومولود چُپ ہونے کے بجائے مزید رونے لگا۔ اسے ایک عجیب سی بے چینی تھی جو کہ اسے تنگ کر رہی تھی۔ اسی طرح بچہ کو ایک حاملہ خاتون کی گود میں دیا گیا لیکن بچہ چپ ہونے کے بجائے رونے لگا۔
بچہ کو ایک بزرگ خاتون کی گود میں بھی دیا گیا، سب کا خیال تھا کہ بزرگ خاتون بچوں کو صحیح طور پر دیکھ بھال کر سکتی ہیں۔ مگر حیرت انگیز طور پر بچہ چپ نہیں ہو سکا بلکہ روتا رہا۔ بچہ کو ایک نو عمر بچی کی گود میں بھی دیا، مگر مجال ہے جو بچہ چپ ہوجاتا۔
لیکن جب ایک کالی کمیز میں موجود شخص کو بچہ دیا گیا اور اس نے بچے کو گود میں لیا تو شروعات میں بچہ رویا، مگر پھر نومولود اس شخص کی آنکھوں میں دیکھنے لگا۔ گویا اسے اس شخص کی آنکھوں میں کچھ دکھائی دے رہا ہو۔
بچہ اس شخص کو دیکھ کر ہسنے لگا اور پھر ایسے کھیلنے لگا جیسے وہ اس شخص کو بہت عرصے سے جانتا ہے۔ دراصل وہ شخص اگرچہ اس نومولود کے لیے غیر تھا، مگر اس شخص کے جسم میں دھڑکنے والا دل اس نومولود کی والدہ کا تھا۔ جو کہ اسے احساس دلا رہا تھا کہ بچہ اپنی والدہ کے قریب ہے۔
چین کے ڈاکٹروں کی اس تحقیق نے یہ بات ثابت کی کہ والدہ اور بچے کے درمیان ایک کنیکشن موجود ہوتا ہے جو کہ ہر رشتے سے زیادہ مضبوط ہوتا ہے اور دوریاں اور فاصلے بھی اس رشتے کو نہیں توڑ سکتے۔