جو چیزیں ہم روزانہ استعمال کرتے ہیں ان میں کچھ ایسے راز بھی چھپے ہوتے ہیں جن کے بارے میں ہمیں پتا نہیں ہوتا لیکن انھیں جان کر ہم کافی فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور اپنے ذہن میں اٹھنے والے سوالوں کے جواب بھی ڈھونڈ سکتے ہیں۔ Hamariweb.com کے پڑھنے والوں کے لئے اس آرٹیکل میں ایسی ہی چیزوں کے بارے میں بتایا جارہا ہے۔
بوتل کا نشان
آپ نے اکثر پلاسٹک کی بوتلوں میں یہ نشان دیکھا ہوگا لیکن یہ نہیں جانتے ہوں گے کہ اس کا مقصد کیا ہے۔ یہ نشان بوتل کو پھٹنے سے بچاتا ہے۔ اگر بوتل کو پانی سے بھر دیا جائے اور جمنے کے لیے رکھ دیا جائے تو یہ نشان ابھر کر ہموار ہوجاتا ہے اور پلاسٹک کو پھیلنے کے لیے جگہ دیتا ہے جس کی وجہ سے بوتل خراب ہونے سے بچ جاتی ہے۔
مائیکروویو کا شیشی کالا کیوں ہوتا ہے؟
مائیکرو ویو جتنی دیر بند رہتا ہے اس کا شیشہ کالا ہوتا ہے اور جب آن ہوتا ہے تو شیشے کے پار دیکھا جاسکتا ہے۔ دراصل اس کا شیشہ ایک قسم کی حفاظتی تہہ کا کام کرتا ہے جو مائیکرو ویو کی شعاعوں اور بھاپ کو اندر ہی روک لیتا ہے باہر نہیں نکلنے دیتا۔
اسکیل کا سوراخ
اسکیل ہم سب بچپن میں استعمال کرچکے ہیں اور اس کے اوپری حصے پر بنے سوراخ کو بھی کئی بار دیکھ چکے ہیں لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اس سوراخ کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ اسے اسکریو میں پھنسا کر آسانی سے لٹکایا جاسکتا ہے اس کے علاوہ سوراخ میں پینسل ڈال کر بچے سرکل یعنی گولہ آسانی سے بنا سکتے ہیں۔
ایسکیلیٹر پر نشان
جب ہم ایسکیلیٹر سے چلتے اترتے ہیں تو دیکھتے ہیں کہ اس پر نشانات بنے ہوتے ہیں۔ یہ نشان ہمارے چپلوں اور جوتوں کو ایسکیلیٹر پر جمانے میں مدد کرتے ہیں۔ اگر ایسکیلیٹر کی سطح ہموار ہو تو ہم اپنا توازن قائم نہیں رکھ رسکیں گے۔
ٹیوب میں نوک
کسی مرہم کی ٹیوب ہو یا پھر ٹوتھ پیسٹ کی۔ سب کے ڈھکن کے اوپری حصے پر ایک نوکیلا سا نشان ہوتا ہے۔ یہ اس لئے ہوتا ہے تاکہ ڈھکن کھلنے کے بعد اس کو الٹا کرکے ٹیوب کی سیل پر دبائیں تاکہ سیل نکل جائے۔ ورنہ سیل اتنی سخت ہوتی ہے کہ ہاتھ سے کھولنے میں اکثر ناخن بھی ٹوٹ جاتے ہیں