پیٹرول پمپ پر کام کرتا ہوں اور بیٹی آج انجینئر بن گئی ۔۔ جانیے پیٹرول پمپ پر کام والے شخص کی بیٹی کی کہانی جس نے اپنے باپ کا خواب پورا کیا

image

کہتے ہیں نہ کہ بیٹیاں ایک باپ کے لیے ان کی بیٹی بھی ہوتی ہیں اور بیٹا بھی۔ باپ اپنے بیٹوں سے امید لگا کر بہت کچھ کھو بیٹھتا ہے لیکن بیٹیاں اپنے والدین بالخصوص والد کو کبھی مایوس نہیں کرتیں۔ اس دنیا میں ایسی بیٹیاں بھی دیکھی گئی ہیں جنہوں نے اپنے باپ کا نام روشن کیا ہے۔

ایسا ہی کر دکھایا ہے بھارت سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے جس نے اپنے والد کا خواب پورا کر دکھایا۔

کہا جاتا ہے کہ اگر کوئی بھی کام سچی لگن اور محنت سے کیا جائے تو اس سے کامیابی ضرور ملتی ہے۔ یہ بیان پیٹرول پمپ پر کام کرنے والے شخص کی بیٹی نے سچ ثابت کر دکھایا ہے۔ آریہ راجگوپال نامی لڑکی نے ایسا کارنامہ کر دکھایا کہ مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری بھی ان کی تعریف کرنے سے خود کو نہ روک سکے۔

ایک ویب سائٹ کے مطابق آریہ کے والد راجگوپال کی خواہش تھی کی وہ ان کی بیٹی کو پیٹرولیم کے شعبے میں داخلہ ملے۔

آریہ کے والد ایک پٹرول پمپ پر ملازمت کرتے ہیں۔ IIT کانپور میں آریہ راجگوپال نے پٹرولیم انجینئرنگ میں پوسٹ گریجویشن کے لیے داخلہ لیا ہے۔ مرکزی وزیر پیٹرولیم ہردیپ سنگھ پوری نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے باپ بیٹی کی اس جوڑی کے بارے میں بتایا ہے۔

آریہ راجگوپال کے والد گزشتہ 20 سالوں سے پٹرول پمپ پر کام کر رہے ہیں۔ آریہ نے اپنے والد کی انتھک محنت کی وجہ سے آج ایک مثال قائم کی ہے۔ آریہ آئی آئی ٹی کانپور میں پیٹرولیم انجینئرنگ میں ڈگری حاصل کرے گی۔ اس سے قبل وہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے گریجویشن مکمل کر چکی ہیں۔ بیٹی کے والد کو اس بات کی بہت خوشی ہے اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی بیٹی انجینئر بن گئی ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts