مزیدار پکوڑے شام کی چائے کے ساتھ کھانے کو مل جائیں تو مزہ ہی آ جاتا ہے چاہے وہ گھر کے تازہ بنے ہوئے ہوں یا بازار سے خریدے ہوئے ہوں۔ اب آج کل چونکے پکوڑے بھی پیکٹ میں بآسانی مل جاتے ہیں لیکن ان کو کھانے سے پہلے احتیاط لازمی برتیں۔
سوشل میڈیا پر ایک نوجوان کی شکایت بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ بتا رہا ہے کہ میں پیکٹ والے پکوڑے خرید کر شام کی چائے کے ساتھ کھانے کے لئے لے کر گیا جب اس کو کھولا اور ایک ہی پکوڑا کھانے کے لئے اٹھانے لگا تو نظر پڑی، معلوم ہوا کہ اس میں تو ایک مری ہوئی چھپکلی بھی ہے۔
اس بھارتی نوجوان نے فوراً کمپنی کو ای میل کی اور یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ یہ کیسا ناقص کھان بیچ رہے ہیں؟ میں آپ پر اور اس دکاندار پر مقدمہ کردوں گا۔ سوشل میڈیا پر یہ خبر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔