عورتیں بھی مردوں کی طرح محنت کر سکتی ہیں اور جو عورتیں کہتی ہیں کہ اب وہ مرد تو نہیں جو ان کی طرح کام کریں تو یہ بلکل غلط ہے کیونکہ میری اس بات کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ آج کل سوشل میڈیا پر ایک ایسی لڑکی کی تصویر کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں لڑکی سائیکل پر فوڈ ڈیلیوری کا کام کرتی ہے اور اپنے گھر والوں کیلئے 2 وقت کی روٹی کماتی ہے۔
اس ویڈیو کو فیس بک پر ایک صارف نے شیئر کیا اور لکھا کہ مرد اور عورت ہونے کا بہانہ نہ کریں کیونکہ محنت وہ عمل ہے جس کا کوئی مول نہیں اور یہ محت بھی وہی لوگ کر سکتے ہیں جن سے کندھوں پر زمہ داری کا بوجھ ہو۔
اس تصویر کا باغور جائزہ لینا کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ یہ تصویر بھارت یا بنگلہ دیش کی ہے کیونکہ ایشیائی ممالک میں بھارت اور بنگلہ دیش میں ہی اب زیادہ تر سائیکل رکشہ چلتے ہیں۔
اس تصویر کو اب تک سوشل میڈیا پر کافی لوگ دیکھ چکے ہیں اور لڑکی کی ہمت اور بہادری کو سراہا بھی رہے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ یہاں یہ بات واضح کرتا چلوں کہ یہ لڑکی کسی اور نہیں بلکہ پوری دنیا میں مشہور برانڈ فوڈ پانڈا کی رائیڈر ہے کیونکہ اس تصویر میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ باہمت لڑکی نے فوڈ پانڈا کا بیگ پہن رکھا ہے۔