"حی علیٰ الصلواۃ" پر پہنچے تو روح پرواز کر گئی ۔۔ جانیے ایسے شخص کی کہانی جو اذان دیتے ہوئے خدا کو پیارا ہوگیا

image

موت ایک ایسی حقیقت کے جیسے کوئی شخص جھٹلا نہیں سکتا۔ مگر ہم مسلمانوں کی دعا یہی ہوتی ہے کہ ہم جب اس دنیا سے جائیں تو ایمان کی حالت میں اس دنیا سے جائیں۔ اسی طرح ایک مسجد کے مؤذن جب اذان دیتے ہوئے "حی علیٰ الصلواۃ" کے الفاظ پر پہنچے تو روح پرواز کر گئی۔

العربیہ اردو کی خبر کے مطابق مصر سے تعلق رکھنے والے ایک بزرگ مؤذن الحاج حسنی نے لوگوں کو نماز کیلئے اذان دینا شروع کی تو "حی علیٰ الصلواۃ" کے الفاظ پر رک گئے، اور بقیہ اذان مکمل نہیں کی۔ بعدازاں معلوم ہوا کہ ان روح پرواز کرچکی ہے۔

مؤذن کے بیٹے محمود حسنی نے بتایا کہ میرے والد نماز کے پابند تھے، جبکہ وہ دوسروں کو بھی اس کی دعوت دیا کرتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ میرے والد کئی سالوں سے علاقے کہی مسجد میں رضاکارانہ طور پر اذان دیا کرتے تھے۔

محمود نے مزید کہا کہ والد معمول کی طرح اذان دینے مسجد گئے تھے۔ اذان شروع ہوئی اور جب "حی علیٰ الصلواۃ" کے الفاظ پر پہنچے تو اس کے بعد خاموشی چھا گئی۔ اس نے بتایا کہ ہم فوراً مسجد کی طرف گئے تاکہ وجہ معلوم کی جاسکے۔

مؤذن کے بیٹے نے بتایا کہ جب ہم مسجد میں داخل ہوئے تو دیکھا کہ والد صاحب قبلہ رخ ہوکر مسجد کے فرش پر لیٹے ہوئے تھے۔ جبکہ ان کی روح پرواز کرچکی تھی۔

ایک سوال کے جواب میں محمود نے بتایا کہ ان کہ والد کو جگر کی تکلیف تفی مگر انہوں نے کبھی شکایت نہیں کی۔

دوسری جانب مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ الحاج حسنی ایک خوش اخلاق اور حسن خلاق کی حامل شخصیت تھے۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts