اپنے 11 بچوں کے نام انگریزی کے ان 4 حروف سے ہی رکھ دیے؟ یہ انوکھا اور منفرد کام کس ملک کے جوڑے نے کیا؟

image

بیلجیم کے ایک جوڑے کے 11 بچے ہیں جس میں 7 بیٹیاں اور 4 بیٹے ہیں اور دلچسپ بات تو یہ ہے کہ انکے والدین نے تمام بچوں کا نام رکھنے کیلئے انگریزی زبان کے 4 حروف کا استعمال کیا ہے جیسا کہ اے ایل ای اور ایکس، انگریزی میں یہ نام "ایلکس" بنتا ہے۔

گوینے بلینکرٹ اور مرینو ونینو کے سب سے بڑے بیٹے کا نام Alex ہے جس کی عمر 13 سال ہے جس کے بعد ان کے بچوں کے نام Axel، Xela، Lexa، Xael، Xeal، Exla، Leax، Xale، Elax اور سب سے چھوٹا بچہ 6 ماہ کا Alxe ہے۔

بچوں کی والدہ گوینے بلینکرٹ کا کہنا ہے کہ ہم نے سب سے بڑے بیٹے کا نام مرینو کے سوتیلے والد کے نام پر رکھا کیونکہ ہمیں یہ نام بہت اچھا تھا۔

گوینے نے مزید بتایا کہ دوسرے بچے کا نام Axel رکھا جس کے بعد ہم نے یہ محسوس کیا کہ دونوں بچوں کے نام کے حروف ایک جیسے ہیں اور پھر یہ سلسلہ شروع ہو گیا۔

رپورٹس کے مطابق جوڑے کے ہاں اپریل 2022 میں ایک اور بچے کی آمد متوقع ہے اور جوڑے نے اس کا نام بھی انہی 4 حروفوں سے رکھنے کا ارادہ کر رکھا ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts