گائے نے کُتے کو انسان کے ظُلم سے بچا لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل

image

ظُلم کرنے والا انسان کو کوئی بھی پسند نہیں کرتا چاہے وہ کوئی جانور ہی کیوں نہ ہو، بالکل ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک آدمی کُتے کو گلے سے پکڑ کر اس کو زور سے کھینچ رہا ہے اور اس کو بے دردی سے بار بار اُٹھا رہا ہے، کوئی انسان تو اس کُتے کو بچانے نہ آیا بلکہ ایک گائے نیکی کا فرشتہ بن کر آئی اور کُتے کو ظُلم سے بچایا، گائے نے اتنی زور سے ٹکر ماری کہ ظالم آدمی گر گیا اور خوب اس کی دھرگت بنائی۔

ویڈیو کو ٹوئٹر پر سوسانتا نند نامی صارف نے شیئر کیا جس کو دیکھتے دیکھتے لاکھوں لوگوں نے لائک اور شیئر کیا۔ یہ ویڈیو ہر جگہ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ۔ چونکہ یہ معاملہ بھارت میں پیش آیا ہے اور وہاں گائے کو گاؤن ماتا سمجھا جاتا ہے اس لئے لوگ گائے کو بھگوان کی آواز سمجھ رہے ہیں۔ البتہ اگر مذہب سے بالا تر ہوکر سوچیں تو گائے نے اپنے جیسے بے زبان جانور کو بچانے کے لئے ہمدردی کا مظاہرہ کیا۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts