فیشن کے شوقین مرَد و نوجوان چہرے کے حساب داڑھی کیسے بنوائیں؟ جانیے داڑھی بنوانے کی 5 آسان ٹپس جو آپ کی شخصیت کو نکھار دیں گی

image

مردوں کی داڑھی بنوانے کے فیشن پاکستان، بھارت، یورپ، امریکہ اور دنیا کے دیگر ممالک میں عام ہے۔ یہ پوسٹ ان تمام لوگوں کے لیے ہے جو سب سے الگ اور منفرد داڑھی کے اسٹائل کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

داڑھی نے فیشن میں اپنا ایک الگ مقام بنا لیا ہے کیونکہ اکثر مشہور سیلیبرٹیز کو اگر ہم دیکھیں تو ان کی داڑھی کے فیشن الگ ہی دکھائی دیتے ہیں کیونکہ وہ داڑھی پر خاص توجہ دیتے ہیں تا کہ فلمی اسکرینوں پر کلاسک انداز میں دکھائی دیں۔

Hamariweb.com کی اس پوسٹ میں مردوں کی داڑھی کے انداز اور فیشن 2021-2022 کی تازہ ترین تصاویر اور ویڈیوز شامل ہیں جو چہرے کے بالوں کو بڑھانے اور تراشنے یا شیو کرنے کے نئے اسٹائلش طریقوں کو اجاگر کریں گی۔

اکثر مرد حضرات اور نوجوانوں کو یہ مسئلہ پیش آتا ہے کہ چہرے کے حساب جس داڑھی کے اسٹائل کا انتخاب کریں۔

شیو، خط، یا داڑھی کے غلط اسٹائل کا انتخاب آپ کی شخصیت کو نکھارنے کے بجائے خراب کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔ جبکہ داڑھی کے مناسب انداز کا انتخاب آپ کی مجموعی شخصیت کو نکھار دیتا ہے۔ اگر آپ نے داڑھی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تو پہلے اپنے چہرے کے' فیس شیپ' اور اس کے مطابق مناسب شیو یا خط کے اسٹائل کا انتخاب کریں۔

چہرے کے مطابق داڑھی کے اسٹائل کے لیے چند ٹپس آزما سکتے ہیں:

1- آپ اگر فلمیں دیکھتے ہیں تو اداکار ہیروز کے فیشن پر بھی نظر ڈالتے ہی ہوں گے۔ اگر کسی اداکار یا مشہور شخصیت کا فیس کٹ آپ کے چہرے کی طرح ہے تو آپ ان کے داڑھی کے انداز کو اپنا سکتے ہیں۔

2-اس مشہور شخصیت کی تصویر آپ اپنے موبائل فون پر محفوظ کریں اور اسے اپنے اسٹائلسٹ کو دکھائیں تاکہ آپ اسی طرز کی داڑھی بنوا سکیں۔

3- جن افراد کا چہرہ گول ہے وہ لمبی داڑھی نہ بنوائیں کیونکہ اس سے آپ کا چہرہ مزید گول لگے گا۔

4- اگر آپ کا چہرہ بیضوی شکل (اول) ہے تو کسی بھی قسم کے داڑھی کا اسٹائل آپ کے چہرے پر سوٹ کرسکتا ہے۔

5- اگر آپ کا چہرہ چکور ہے تو تجویز یہ پیش کی جاتی ہے کہ اپنی تھوڑی کے حساب سے چھوٹی داڑھی کا انتخاب کریں یہ آپ ہلکی داڑھی بھی رکھ سکتے ہیں جو آپ کے چکور چہرے پر سوٹ کریگی۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts