تُرکی والے کیلا کھانے والوں کو اپنے مُلک سے باہر کیوں نکال رہے ہیں؟ جانیئے کیلے اور ترکی سے متعلق میمز سوشل میڈیا پر وائرل کیوں ہو رہی ہیں؟

image

ترکی ایک ایسا ملک ہے جہاں 36 لاکھ کے قریب مُلک شام کے پناہ گزین رہتے ہیں اور یہ کئی سالوں سے یہاں آباد ہیں جن میں سے لاکھوں تو ایسے ہیں جن کو ترکی قبول کرنے اور اپنے ملک میں رکھنے کے لئے تیار ہی نہ تھا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کو اس ملک میں جگہ تو مل گئی لیکن اج بھی ترکی کی ریاست ان شامیوں کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔

ایسا لگتا ہے کہ آج بھی ترکی چاہتا ہے کہ شام کے رہنے والے اپنے ملک میں واپس چلے جائیں۔ کچھ حد تک ترکیوں کا خیال ہے کہ ترکی میں مہنگائی کی وجہ یہ دوسری اقلیتیں اور پناہ گزین ہیں جنہوں نے رہائش اور ضروریات کو بڑھا کر رکھ دیا ہے۔
بہرحال آج کل ترکی میں ان شامیوں کی شامت آئی ہوئی ہے جس کی وجہ کیلے کھانا ہے آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ کیلے کھانے سے ہی شامت کیوں آئی آخر ان کیلوں میں ایسا ہے؟

اصل کہانی:

دراصل ترکی میں اج کل مہنگائی عروج پر جا رہی ہے اور ایسے میں پھل خاص طور پر کیلے چونکہ مہنگے ہیں اور وہ دکاندار جو کیلے بیچ رہے ہیں وہ خود انے گھر والوں کے لئے یہ خرید نہیں سکتے ہیں مگر شامی لوگ اس کو خرید کر کھا رہے ہیں اور ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو یعنی بنانا چیلنج جسے کیلے کی مہم کہا جا رہا ہے اس میں حصہ لے رہے ہیں جس سے ترکیوں اور شامیوں میں اشتعال پھیل رہا ہے اس لئے شامیوں کو ترکی سے نکالا جا رہا ہے۔
ٹک ٹاک پر بنائی گئی ایک ویڈیو میں ایک نوجوان شامی لڑکی ترکی زبان میں بڑی تیزی سے پناہ گزینوں کے کام کو سراہ رہی ہے اور کیلا کھا رہی ہے جس کے جواب میں ترک کہہ رہے ہیں کہ شامی اور افغان شہری ان کی نوکریاں اور وسائل چھین رہے ہیں۔
اگر صرف اس ویڈیو کی بات کی جائے تو یہ نفرت انگیز ہے مگر اس سے زیادہ ترکی میں اشتعال انگیزی اس وقت بڑھی جبکہ سوشل میڈیا پر ترکی کے جھنڈے پر بنے چاند کی جگہ کیلا بنا کر بے حرمتی کی گئی جس کی وجہ سے ترک حکام اور عوام میں شامیوں کے لئے نفرت بڑھ گئی اور اب ان کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے اور وہ لوگ جو ترکی کی عزت و وقار کو مجروح کر رہے ہیں ان کو ملک سے نکالا جا رہا ہے۔

About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts