آج صبح مسجد الحرام سمیت مملکتِ سعودی عرب کی تمام مساجد میں باران رحمت کیلئے نمازِ استسقاء ادا کی گئی۔
مسجد الحرام، مسجد نبوی سمیت سعودی عرب کی تمام مساجد میں نماز استسقاء ادا کی گئی۔ دوسری جانب بڑی تعداد میں لوگوں نے نماز استسقاء میں شرکت کی۔
جبکہ نماز استسقاء ادا کرنے کے خوبصورت مناظر کو لاکھوں افراد نے سوشل میڈیا کے ذریعے دیکھا۔
مسجدِ الحرام اور مسجد نبوی میں نمازِ استسقاء ادا کرنے کے روح پرور مناظر۔
سعودی عرب کے وزیر اسلامی امور کا کہنا تھا کہ مساجد میں نمازِ استسقاء سورج طلوع ہونے کے 10 منٹ بعد ادا کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ باران رحمت کیلئے نمازِ استسقاء ادا کرنا رسول اکرم ﷺ کی سنت ہے۔ جبکہ نمازِ استسقاء کا پورے سعودی عرب میں اہتمام کیا گیا تھا۔