نہ ہی چمچے اور نہ ہی چمٹے کا استعمال ۔۔ دُکاندار کی کھولتی ہوئی کڑھائی میں ہاتھوں سے فرائی مرغیاں نکالنے کی ویڈیو وائرل

image

سوشل میڈیا دلچسپ و حیرت انگیز ویڈیوز کی بھرمار ہے جس کو دیکھ کر آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جاتی ہیں۔

اب ایسی ہی ایک حیرت انگیز ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو بھارت سے ہے۔ ویڈیو میں کچھ ایسے مناظر دیکھے جو بہت ہی کم دیکھنے میں آتے ہیں۔

ایک بھارتی شہری کی کھولتی ہوئی کڑھائی سے گرما گرم تیل میں ہاتھ ڈال کر فرائی مرغیاں نکالنے کی ویڈیو نے صارفین کو دنگ کر دیا ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اب تک اسے ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ریڑھی بان کھولتے ہوئے تیل میں فرائی ہورہی مرغیاں کبگیر یا چمچ کا استعمال کیے بغیر اپنے ہاتھوں سے نکال رہے ہیں اور ان کے ہاتھ بھی نہیں جل رہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts