تلاوت کا مقابلہ جیتا تو مہنگی گاڑی تحفے میں دی گئی ۔۔ معصوم بچی کی تلاوت ایسی کہ سننے والے اپنی پریشانیاں بھول جاتے ہیں

image

بچے کچھ بھی کر سکتے ہی۔ یہی وجہ ہے کہ ایک 12 سالہ بچی نے امریکا کا سب سے بڑا قرآن مجید کی تلاوت کا مقابلہ جیت لیا۔ اس بچی کی تلاوت اتنی سحر انگیز ہے کہ سننے والا کوئی بھی ہو اپنی تمام پریشانیاں بھول کر قرآن پاک کی تلاوت سننےمیں مگن ہو جاتا ہے۔

مقابلہ جیتنے کے بعد اس معصوم سی بچی کو انعام کے طور پر کو ئی چھوٹی موٹی چیز نہیں بلکہ انتہائی مہنگی کار ٹویوٹا ہائی لینڈر تحفے میں دی۔ اس کار کی قیمت 40 ہزار امریکی ڈالرز ہے جبکہ پاکستانی روپوں میں اس کا ر کی قیمت 68 لاکھ روپر بنتی ہے۔

ویسے تو یہ بچی صومالیہ سے تعلق رکھتی ہے مگر اس وقت امریکا میں مقیم ہے اور یہ مقابلہ بھی اس نے امریکا میں ہی جیتا ہے۔ اللہ پاک نے اس معصوم کو بہت ہی نعمتوں سے نواز رکھا ہے۔ جس کی سب سے بڑی مثال یہ ہے کہ یہ بچی 12 سال کی عمر میں حافظ قرآن بھی ہے۔

واضح رہے کہ قران پاک کی تلاوت کا مقابلہ جیتنے کے بعد پوری دنیا میں آج اس بچی کے چرچے ہیں اور اس کی کئی اور ویڈیوز بھی انٹرنیٹ پر موجود ہیں جس میں یہ تلاوت کرتے دیکھی جا سکتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts