یہ ہمیں بیماریوں سے بچاتا یے۔۔۔ گوبر سے کھیلنے کا یہ تہوار بھارت میں آخر کیوں منایا جاتا ہے؟

image

بھارت میں گائے کو مقدس جانور تو سمجھا جاتا ہے لیکن حیرت انگیز طور پر گائے کے گوبر کو بھی بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے اور اسے مختلف یماریاں ختم کرنے کا زریعہ سمجھا جاتا ہے۔

نئی نسل میں گوبر سے لگاؤ پیدا کرنے کے لئے تہوار منایا جاتا ہے

چونکہ نئی نسل اور پڑھے لکھے لوگ پرانی اور بے بنیاد روایات کو اچھا نہیں مانتے اس لئے بچوں میں گوبر سے لگاؤ پیدا کرنے کے لئے بھارت میں ایک عجیب و غریب تہوار منایا جاتا ہے۔ اس تہوار میں سارا گوبر ایک جگہ جمع کیا جاتا ہے اور بچوں کو گوبر سے کھیلنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ یہ تہوار ہر سا؛ل دیوالی کے بعد کرناٹکا کی ریاست میں منایا جاتا ہے۔

گوبر سے کھیلنے والے ایک لڑکے نے انڈیپینڈینٹ اردو کی ویڈیو میں بتایا کہ “گوبر سے کھیلنے سے ہمیں ہر بیماری کے خلاف لڑنے کی طاقت ملتی ہے اور چاہے کرونا وائرس ہو یا کوئی بھی وائرس لیکن ہمارے قریب نہیں آتا“

سرکاری سطح پر ایسے تہواروں کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے

واضح رہے کہ اس قسم کی غیر انسانی سرگرمیوں کو بھارت میں سرکاری سطح پر بھی پسند نہیں کیا جاتا اور حوصلہ شکنی کی جاتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts