خواتین کی دعائیں رنگ لے آئیں ۔۔ مسجد نبویﷺ میں عورتیں کس وقت زیارت کر سکیں گی؟

image

دنیا بھر کے مسلمانوں کا عظیم ترین مقام جہاں جانے کیلئے ہر مسلمان ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔ مگر اب کورونا وائرس کے بعد جب مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی ﷺ کو دوبارہ کھولا گیا تو کچھ دنوں بعد خواتین اور بچوں کا مسجد نبوی ﷺ میں داخلہ بند کر دیا گیا تھا۔

مگر اب خواتین کیلئے بہت بڑی خوشخبری یہ ہے کہ رات کے وقت تمام خواتین مسجد نبویﷺ کی زیارت کر سکتی ہیں۔اس حوالے سے مسجد نبویﷺ کا کہنا ہے کہ خواتین باب عثمان، گیٹ نمبر 24 اور باب مکہ گیٹ نمبر 37 سے روضہ شریف پہنچ سکتی ہیں۔

اس کے علاوہ مسجد نبویﷺ کی انتظامیہ کا اسی موضوع پر یہ بھی کہنا ہے کہ خواتین زیارت اور نماز کیلئے اعتمرنا ایپ کے زریعے اجازت نامہ حاصل کر سکتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts