وہ کہتے ہیں نہ کہ پیسہ بولتا ہے اس کی زندہ مثال ہمیں بھارت کے کروڑ پتی مکیش امبانی کی ملتی ہے جن کے گھر کے باہر انڈیا کی حکومت نے ممبئی کی ساری پولیس کی نفری لگا دی ہے کہ کہیں انہیں کچھ نہ ہو جائے۔
اصل میں ماجرا یہ ہے کہ کچھ دن پہلے ایک ٹیکسی ڈرائیور نے فون کر کے ممبئی کے ایک پولیس اسٹیشن میں اطلاع دی کہ مکیش امبانی اور انکے گھر والوں کو خطرہ ہے۔
یہی نہیں بلکہ اس نے کہا کہ میری ٹیکسی میں 2 لوگ بیٹھے تھے جو مجھ سے مکیش امبانی کے گھر"اینٹیلا "کا پتہ پوچھ رہے تھے اور وہ دونوں مجھے بہت مشوک لگ رہے تھے کیونکہ انکی باتیں اور حرکتیں ہی ایسی تھی۔
ٹیکسی ڈرائیور نے مزید بتایا ک ان دونوں افراد میں سے ایک کی شخص کی داڑھی تھی دوسرا کلین شیو تھا اور انکے ہاتھ میں کالے رنگ کا ایک بیگ بھی تھا۔
پھر کیا تھا یہ خبر ملنے کے فوراََ بعد پوری کی پوری ممبئی پولیس کو یوں لگتا ہے کہ مکیش امبانی کے گھر کے باہر لگا دیا گیا ہے جہاں ہر نئے پرانے بندے کو گھر میں جانےسے پہلے اچھے طریقے سے چیک کیا جا رہا ہے اور گھر کے باہر بیرئیرز بھی لگا دیے گئے ہیں۔
انڈین میڈیا کے مطابق ٹیکسی ڈارئیور کی اطلاع کے بعد اب اس گاڑی کو ڈھونڈھا جا رہا ہے جس میں یہ دونوں مشکوک افراد ٹیکسی سے اترنے کے بعد بیٹھے۔
مگر اس گاڑی کا کہیں کوئی ڈیٹا موجود ہی نہیں جس وجہ سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے جعلی نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی، ایسی صورتحال میں اب جہاں یہ دونوں بندے ٹیکسی سے اترے وہاں کے تمام سی سی ٹی وی چیک کیے جا رہے ہیں۔
مختصرا ََیہ کہ اب مکیش امبانی کے گھر کے باہر کئی پولیس موبائل ،بکتر بند اور صرف 20 سے زیادہ پولیس اہلکار گھر کے مرکزی دروازے کے باہر لائن سے کھڑے کر دیے گئے ہیں۔ باقی انکے گھر کی گلی میں اور گھر آمنے سامنے ڈھیروں پولیس اہلکارو تعینات ہیں۔