20 سال پہلے گھر والوں نے مجھے گھر سے نکال دیا تھا ۔۔ فیصل آباد کا یہ غریب لڑکا جاپان کا ارب پتی کیسے بنا؟ جانیئے اس کی کہانی

image

غربت انسان کو ایک وقت تو غریب رکھتی ہے، لیکن جب آپ محنت، کوشش، لگن اور کامیابی کی طرف اپنے قدم بڑھا دیں تو آپ کو کوئی نہیں روک سکتا، آج ہم آپ کو پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے عابد حسین کے بارے میں بتانےجا رہے ہیں جن کے پاس صرف 500 روپے تھے اور اب وہ 500 کروڑ کے مالک بن چکے ہیں۔

عابد حسین حال ہی میں اداکارہ فضاء کے شو میں آئے جہاں انہوں نے بتایا کہ جب میں 20 یا 21 سال کا تھا تو میرے گھر والے کہتے تھے یہ گھر تمہارے رہنے کے لئے نہیں ہے کیونکہ میں نے شادی سے انکار کردیا تھا، اس لئے انہوں نے مجھے گھر سے نکال دیا تھا جس کے بعد میں جاپان چلا گیا۔

لوئی وٹان نامی برانڈز کے کپڑے اور چیزیں استعمال کرنے والے رانا عابد پاکستان کے وہ واحد شخص ہیں جو جاپان میں کاروبار تو کرتے ہیں لیکن وہاں کی nationality نہیں لیتے کوینکہ ان کو پاکستان سے بہت محبت ہے، ان کا صرف کپڑوں اور جوتا کا ایک سال کا خرچہ اڑھائی کروڑ روپے ہے۔ ان کے پاس مہنگے سے مہنگی گاڑیاں اور سونے سے بنی جیولری بھی ہے۔

رانا عابد اپنی محنت کے دم پر پاکستان سے جاپان گئے، لیکن وہاں ابتدائی سالوں میں انہوں نے انتھک محنت کی، صبح 4 بجے اخبارات بیچتے، دن میں پیٹرول پمپ پر کام کرتے اور رات کو پارک میں سوتے تھے۔ ان کو کاروں کے بارے میں بہت معلومات تھی، لہٰذا رانا عابد کو گاڑیوں کا کوربار مل گیا اور اب یہ ایک ایسی کمپنی کے مالک ہیں جہاں گاڑیاں اور ٹرک بنتے ہیں اور جاپان سے پوری دنیا میں ایکسپورٹ ہوتے ہیں۔

ان کی کمپنی ہر سال 4 ارب سے زیادہ کا کاروبا کرتے ہیں، یہ پاکستان اور جاپان بزنس کونسل کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔ یہ پاکستان کے لئے بھی جاپان میں منفرد کام کرتے ہیں۔ پچھلے سال انہوں نے 5000 ہزار پاکستانیوں کو جاپان بلوا کر ٹریننگ کے بعد ان کو کام دلوانے کا بھی ایک کانٹریکٹ اینگرو فرم کے ساتھ دستخط کیا اور پھر اس کو پورا بھی کیا۔
انہوں نے کوہاٹ کینسر ہسپتال کے لئے بھی خطیر رقم دی اور اس کے لئے جدید ٹیکنالوجی بھی فراہم کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts