انسان کی عجیب و غریب حرکت دیکھ کر کبھی کبھی دوسرے لوگ حیرانی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور یہ سوچتے ہیں کہ آخر یہ ایسا کیوں کر رہا ہے۔
اب ایک ایسا ہی شخص سامنے آیا ہے جس نے اپنے آپ کو تھپڑ مارنے کے لیے باقاعدہ طور پر ایک خاتون کو رکھ لیا ہے جس کو ہر تھپڑ کے بدلے میں ڈالر دیتا ہے۔
ہندوستانی نژاد امریکی شہری منیش سیٹھی جو نجی کمپیوٹر پروگرامنگ کمپنی 'پاولوک' کے سی ای او ہیں جنہوں نے خود کو تھپڑ مارنے کے لیے ایک خاتون کی خدمات حاصل کرلیں۔
حیرت انگیز طور پر منیش سیٹھی نے خاتون سے خود کو تھپڑ کھلوانے کے لیے اس لیے رکھا ہے کہ جب بھی وہ فیسبک کھولیں تو وہ انہیں زور سے تھپڑ لگائے۔
منیش سیٹھی نے کریگ لسٹ پر پوسٹ شیئر کی کہ میں کسی ایسے شخص کی تلاش کررہا ہوں جو میرے ساتھ کام کرسکے اور وہ اس چیز پر نظر رکھے کہ میری موبائل کی اسکرین پر کیا چل رہا ہے۔منیش نے کہا کہ جب میں وقت ضائع کروں تو آپ کو مجھ پر چیخنا پڑے گا اور ضرورت پڑے تو مجھے تھپڑ بھی مارنا ہوگا۔
ان کی اس انوکھی نوکری کی پوسٹ پر ایک گھنٹے میں متعدد لوگوں نے جواب دیا۔ منیش دراصل بھارت ویلاگر بھی ہیں۔
منیش سیٹھی نے کارا نامی خاتون کو فی گھنٹہ کے حساب سے 8 ڈالر بھی ادا کیے اور بتایا کہ اس اقدام سے ان کے کام کی رفتار 35 سے 40 فیصد بڑھ کر 98 فیصد تک جا پہنچی ہے۔