گٹر کے اندر لاکھوں کا گھر ۔۔ جانیے یہ گھر زمین کے اندر کیوں بنایا گیا ہے اور اس کے اندر کیا کیا چیزیں موجود ہے؟

image

عام طور پر گھروں کی تعمیر زمین کے اوپر ہی کی جاتی ہے لیکن زمین کے اندر کسی کا گھر کا ہونا کیا ممکن ہے؟ جی ہاں سو فیصد ممکن ہے اور وہ بھی کوئی چھوٹے اور عام طرز کے گھر نہیں بلکہ عالیشان اور لگژری اسٹائل کی طرز کے بنے گھر بنائے گئے ہیں جو شاید ہی آپ نے دیکھے ہوں گے۔

آج Hamariweb.com آپ کو ایسے انڈر گراؤنڈ گھر کے بارے میں بتانے جارہی ہے جو آپ کے لیے دلچسپی کا سبب بنے گا۔ اور اس گھر کو زمین کے اندر بنانے کی بھی خاص وجوہات ہیں۔

امریکہ میں زمین کے اندر کے ایک ایسا گھر بنایا گیا ہے جس کا مرکزی دروازہ کسی گٹر کے ڈھکن کی مانند ہے اور وہ صحرا میں موجود ہے کہ اگر کوئی دیکھے تو وہ یہی سمجھے گا کہ یہ کوئی گٹر ہے۔

انڈر گراؤنڈ بنائے جانے والے گھرکو ایٹلس سروائول شیلٹر نام کی کمپنی نے تعمیر کیا ہے۔ مزکرزی دروازے کو کھول کر سیڑھیوں کے ذریعے نیچے جایا جاتا ہے تو اندر کا منظر ہی تبدیل ہوجاتا ہے۔

مذکورہ گھر کے اندر تمام سہولیات موجود ہیں۔ بہترین کچن، ٹی وی لاؤنج بیٹھنے کے صوفے اور آرام کرنے کے لیے باقاعدہ بستر یہاں تک واش رومز کی سہولت بھی موجود ہیں۔

کوئی اس بات کا اندازہ بھی نہیں لگا سکتا کہ اتنا خوبصورت گھر ایک گٹر کے ڈھکن کے نیچے موجود ہے۔ انڈر گراؤنڈ گھر کی ایک اور سب اسے اہم بات یہ ہے کہ یہاں کھانے پینے کی اشیاء بھی رکھی ہوئی ہیں۔محض آپ کو اس گھر میں ضرورت کی ہر چیز مل جائے گی۔

اس گھر کو بنانے کا کیا مقصد ہے؟

دراصل اس گھر کو سروائول شیلڑ سیل کہا جاتا ہے یعنی کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیدا ہوجانے پر لوگ یہاں محفوظ رہ سکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts