اس کی قیمت 2 کروڑ سے بھی زیادہ ہے۔۔ 3 مہنگے ترین چیزیں جن میں سونے اور ہیرے لگے ہیں، جانیے ان کے متعلق دلچسپ معلومات

image

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک کا استعمال کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ لیکن کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ دنیا میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو کہ صرف ماسک پر لاکھوں روپے خرچ کردیتے ہیں۔

2 کروڑ 60 لاکھ کا ماسک

کورونا کی وبا کے بعد ہر شخص پر ماسک پہننا لازمی ہوگیا ہے۔ مگر چین سے تعلق رکھنے والے ایک ارب پتی شخص نے ہیروں اور سونے سے بنا ماسک خرید لیا۔ جس کی کل مالیت 1.5 ڈالر یعنی پاکستانی 2 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

اس ماسک میں 18 قیراط سفید سونا استعمال کیا گیا ہے۔ جبکہ 3600 سے زائد کالے اور سفید رنگ کے ہیروں سے جڑا ہوا ہے۔

مہنگا ہونے کے ساتھ ساتھ اسے طبی طور پر بھی استعمال کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یعنی یہ ماسک کورونا سے بچانے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

7 لاکھ کا ماسک

بھارتی شہر پونے سے تعلق رکھنے والے بزنس مین شنکر کردے نے سونے سے بنا ہوا ماسک، جس کی قیمت 4 ہزار ڈالر یعنی پاکستانی 7 لاکھ سے زائد روپے میں خرید لیا۔

خبر کے مطابق شنکر کردے کو سونا پہننے کا بہت شوق ہے۔ شنکر نے کہا کہ وہ کبھی بھی بغیر سونے کی چیز پہننے گھر سے باہر نہیں جاتا۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ مجھے مکمل یقین نہیں کہ یہ ماسک مجھے کورونا سے بچانے کیلئے بہتر ہے یا نہیں۔

16 لاکھ کا ماسک

جاپان سے تعلق رکھنے والی ایک ڈیزائنر ریکو کاوانیشی (Rieko Kawanishi) نے 310 اکویا نامی موتیوں کو استعمال کرکے ایک ماسک تیار کیا ہے۔ جس کی قیمت 9 ہزار 350 ڈالر ہے۔ جو کہ پاکستانی 16 لاکھ سے زائد روپے کی رقم بنتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts