کسانوں کو سادہ لوح آدمی سمجھا جاتا ہے اور یہ حقیقت بھی ہے ۔سادگی کا ہی ایک اور واقعہ بھارت کے ایک گاؤں میں پیش آیا جہاں ایک کسان کافی دن سے پریشان تھا کہ اس کی بھینس دودھ نہیں دے رہی کیا مسئلہ ہے اور وہ اپنی بھینس لے کر تھانے میں آگیا۔
یہ دلچسپ واقعہ بھارتی میدیا کے مطابق بھنڈ میں پیش آیا جہاں کسنا تھانے میں بھینس کے ساتھ حاضر ہو ا اور کہنے لگا کہ اسے شک ہے کسی نے اسکی بھینس پر جادو کر رکھا ہے کیونکہ کافی دن سے اس کی بھینس نے دودھ نہیں دیا ہے ۔یہ عجیب و غریب معاملہ سن کر پولیس اہلکار تو دنگ رہ گئے کہ اب اس مسئلے کا کیا حل کیا جائے۔
تو کافی سوچ بچار کے بعد اعلی ٰافسران کی ہدایت پولیس اہلکاروں نے کسان کو سمجھایا جائے کہ مویشیوں کی دیکھ بھال کس طرح کرنی ہے تو یہ دودھ دینے لگ جائے گی۔
جس پر پولیس اہلکاروں نے ایسا ہی کیا آخر میں جب سادہ لوح نے ان کے مشوروں پر عمل کر کے دیکھا تو ایک بار پھر سے پولیس اسٹیشن میں حاضر ہو ا، اور پولیس اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا۔
ساتھ ہی ساتھ کہا کہ اپ لوگوں کا بہت شکر گزرا ہوں جنہوں نے مجھے ٹھیک مشورہ دیا۔