آج سے کچھ سال پہلے بالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم گجنی ریلیز کی گئی تھی جس کے مرکزی ہیرو عامر خان تھے اس فلم میں انہیں حادثے کے بعد ایک ایسی بیماری لاحق ہو جاتی ہے جس سے انہیں 6 گھنٹے سے زیادہ کچھ یاد نہیں رہتا۔
اس دماغی صورتحال کو anterograde amnesia or short-term memory loss کہتے ہیں.
اس ہندوستانی فلم میں مرکزی کرداد عامر خان کا نام گجنی تھا جس کی وجہ سے یہ کافی مشہور بھی ہوئے مگر اب حقیقی زندگی میں بھی ایک گجنی سامنے آگیا ہے۔
یہ شخص جرمنی کا رہنے والا ہے اور اس کا نام ڈینئیل ہے، یہ چھ سال قبل اپنی بہن سے ملنے جا رہا تھا کہ سڑک پر تیز رفتاری کے باعث اس کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کی وجہ سے انہیں بھی گجنی والی بیماری نے آ گھیرا۔ اور اس کے سر اور دماغ پر شدید چوٹیں آئیں۔
حادثے کے کچھ وقت بعد یہ صحت یاب تو ہو گئے مگر بھی یہی بیماری لاحق ہو گئی جس میں چھ گھنٹوں بعد کچھ یاد نہیں رہتا اب یہ ڈینئیل نامی شخص اپنی ڈائری میں اپنے روزمرہ کے کاموں کی تفصیل درج کر کے رکھتا ہے جسے اسے کرنے ہوتے ہیں مزید یہ کہ اپنے رشتے داروں ، دوست احبا ب کی فہرست بھی یہ اسی ڈائری میں بنا کے رکھتا ہے۔