کتا سڑک پر بے ہوش ہوا تو انسانیت کام آگئی ۔۔ دیکھیے ویڈیو میں کیسے خاتون نے سڑک کے بیچ سے بے ہوش کتے کو اٹھا کر رکھا

image

کہتے ہے کہ لوگوں میں انسانیت نام کی کوئی چیز نہیں رہی لیکن ایسا نہیں ہے۔ انسایت کی مٹھاس آج بھی بہت سے لوگوں کے اندر موجود ہے جو اپنی رحم دلی سے لوگوں کے دل جیت لیتے ہیں۔

اب جیسے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے جس میں کچھ ایسے مناظر دیکھے جاتے ہیں جس کو دیکھ کر آنکھیں نم ہوجائیں۔

مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاتا ہے کہ ایک خاتون سڑک پر بے ہوش کتے کو کس ذمہ داری کے ساتھ اٹھا کر کنارے پر لے آتی ہیں جس کے مناظر کیمرے کی آنکھ میں کوئی قید کر لیتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر کافی ٹریفک رواں دواں ہوتا ہے اور جو کتا سڑک پر بے ہوش ہوتا ہے اس کی ماں (کُتیا) اس کے پاس ہی موجود ہوتی ہے جو بظاہر اس کے لیے کافی فکر مند دکھائی دے رہی ہوتی ہے۔

وہیں دو خاتون ہمت کا مظاہرہ کرتی ہیں اور اور بیچ سڑک پر چلی جاتی ہیں۔ پہلے تھوڑا گاڑیوں کے گزر جانے کا انتظار کرتی ہیں اور پھر ایک خاتون بے ہوش کتے کو اٹھا کر سائیڈ پر لے آتی ہیں۔

یہ تو معلوم نہیں ہوسکا کہ ویڈیو کتنی پرانی ہے لیکن یہ ویڈیو آج بھی سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے اور اس خوبصورت ویڈیو میں جانوروں کے ساتھ رحم دلی کا پیغام بھی موجود ہے۔

سوشل میڈیا صارفین خاتون کے اس عمل کی بھرپور تعریف کرتے ہیں اور انہیں انسانیت نبھانے کے اس کام کو سراہ رہے ہیں۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی ہے اور ہزاروں لوگ اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts