ذبح ہونے کے ڈر سے گائے بھاگ کر واٹر پارک پہنچ گئی ، دیکھیے سیاہ گائے کی سلائیڈ لیتے ہوئے دلچسپ ویڈیو

image

انٹرنیٹ پر مختلف طرز کی مزاحیہ اور دلچسپ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہویت رہتی ہیں جن کو دیکھنے کے بعد ہسنی نہیں رک پاتی۔

وہیں ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر ان دنوں وائرل ہورہی ہے جس کو دیکھ کر آپ بھی حیرانی میں مبتلا ہوجائیں گے اور پھر ہنسنے پر بھی مجبور ہوجائیں گے۔

عموماً تو موسم گرما میں پبلک واٹر پارک کا رخ کرتی ہے لیکن اب دیکھا گیا کہ ایک گائے واٹر پارک سلائیڈ لینے پہنچ گئی۔ یہ واقعہ برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں پیش آیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو سے ایک سیاہ گائے جو مذبح خانے سے بھاگ کر واٹر پارک پہنچچ گئی اور وہاں ایک سلائیڈ پر جا کر کھڑی ہوگئی۔ کسی نے موقع دیکھ کر مناظر موبائل میں قید کر کے سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کر دی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گائے سلائیڈ پر موجود ہے اور وہ سلائیڈ لیتی نیچے آتی ہے مگر پانی میں چھلانگ نہیں لگاتی۔

گائے کی واٹر پارک میں سلائیڈ لینے کی ویڈیو یوٹیوب پر بھی اپ لوڈ کی گئی جسے ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts