شوہر کی آخری خواہش تھی نمازِ جنازہ مفتی تقی پڑھائیں، لیکن بیٹے نے ایسا ہونے نہیں دیا۔۔ زرین عمر نے نئے انکشاف کردئیے، موت کا ذمہ دار کون؟

image

لیجنڈری اداکار اور کامیڈین عمر شریف کے انتقال کے بعد اہلیہ کی جانب سے نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں۔ ان کی اہلیہ نے چند دن قبل بیان جاری کیا تھا، جس میں انہوں نے عمر شریف کی موت کے ذمہ داروں کو کبھی معاف نہ کرنے کا کہا تھا۔

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اہلیہ زریں عمر نے کہا کہ عمر شریف کی پہلی بیوی اور ان کا بیٹا جواد وہ عمر کی موت کے ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عمر کی طبیعت بہت خراب تھی، وہ ایک ہفتے سے اسپتال میں تھے، لیکن ان کی پہلی بیوی اور جواد نے کسی کو معلوم نہ ہونے دیا۔

زرین نے کہا کہ ڈاکٹر نے مجھے بتایا کہ عمر کا علاج سعودی عرب، جرمنی اور امریکہ میں ممکن ہے۔ ڈاکٹر نے مزید کہا کہ عمر شریف کا علاج 15 دن کے اندر کرنا ہوگا ورنہ، ان کی سرجری کرنی ہوگی جو کہ ان کی صحت کیلئے بہت خطرناک ہوسکتی ہے۔ اور اگر یہ بھی نہ ہوا تو وہ ایک ماہ سے زیادہ زندہ نہیں بچ سکیں گے۔

زرین عمر نے بتایا کہ میں نے عمر کو سعودی عرب لے جانے کا مشورہ دیا تھا، کیونکہ وہ سب سے نزدیک تھا۔ اس پر بیٹے جواد نے کہا کہ میں ان کا بیٹا ہوں میں انہیں صرف امریکہ لے کر جانے کی اجازت دوں گا۔ ان کوششوں میں 15 دن ضائع ہوگئے تھے۔ اس دوران عمر کی طبیعت بھی مزید خراب ہوتی گئی۔

گھر کے تنازعے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے زرین عمر نے بتایا کہ کراچی میں عسکری فور کا فلیٹ وہ میرا تھا عمر کا نہیں تھا۔ عمر نے کبھی مجھے گھر بیچنے سے منع نہیں کیا تھا۔ عدالت میں بھی عمر نہیں گئے تھے، انہیں جواد لے کر گیا تھا۔

جواد نے ہی مفتی تقی عثمانی سے جنارہ پڑھانے سے منع کردیا تھا۔ جبکہ اس بات پر میں نے مفتی تقی عثمانی صاحب سے فون کرکے معافی مانگنی۔

واضح رہے کہ جواد عمر نے زرین عمر کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا جواب دینے سے انکار کردیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US