گرم تیل میں ہاتھ ڈال کر مچھلی نکالتے ہیں ۔۔ دیکھیے اس شخص کا ہاتھ کس وجہ سے نہیں جلتا؟

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز نظر سے گزری ہوں گی جس میں کچھ منفرد ہوتا ہے، چاہے وہ کسی کا ہنر ہو یا پھر کوئی دردناک کہانی ہو۔ ہماری ویب ڈاٹ کام آج ایک ایسے شخص کے بارے میں بتائے گی جو گرم کھولتے ہوئے تیل میں اپنے ہاتھ سے مچھلی نکال لیتا ہے۔

لاہور کی گوال منڈی کے مشہور مچھلی والے بابر حسین سجن لاہور بھر میں مشہور ہیں۔ بابر کی مچھلی کا ذائقہ اس حد تک مشہور ہے کہ پرویز مشرف سمیت کئی مشہور شخصیات ان کے ہاں مچھلی کا ذائقہ چکھنے آ چکے ہیں۔
بابر کے ہوٹل پر دور دور سے لوگ آتے ہیں اور ان کی مچھلی کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ پاتے ہیں۔ سوشل پاکستان کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ کئی سالوں سے اس کاروبار سے وابسطہ ہیں ساتھ ہی ساتھ وہ درود شریف اور حمد کے ساتھ ساتھ حضرت علی کی شان بھی بیان کرتے ہیں۔
لیکن ہر ایک شخص اس وقت حیرت زدہ رہ جاتا ہے جب بابر تلی ہوئی مچھلی کو اپنے ہاتھوں سے بنا کچھ پہنے گرم کھولتے ہوئے تیل سے نکالتے ہیں۔ بابر کے چہرے پر تکلیف نہیں ہوتی نا ہی وہ گرم تیل میں ہاتھ ڈالتے ہوئے ہچکچاتے ہیں۔ بابر کا کہنا ہے کہ میرے ہاتھ نہیں جلتے ہیں۔ اس کی وجہ بتاتے ہوئے بابر نے کہا کہ یہ مجھ پر اللہ پاک کی کرم نوازش ہے۔ بابر کے بارے میں منفرد بات یہ بھی کہ وہ آل نبی ﷺ اور اولاد علی پر لکھا ہے۔ ان کا کلام کلام بابر کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔
بابر کہتے ہیں کہ مجھے پڑھائی کے ذریعے کلام لکھنے کا حوصلہ ملا ہے، اس پڑھائی کو وہ اپنے لیے خوش قسمتی سمجھتے ہیں۔ اس پڑھائی کی برکت اور کمال ہے جس کی وجہ سے میرے ہاتھوں کو کچھ نہیں ہوتا ہے۔ میں انہی ہاتھوں سے لکھتا ہوں۔
بابر گشتہ 24 برسوں سے مچھلی کے کاروبار سے وابسطہ ہیں۔ جبکہ یہ کاروبار ان کا خاندانی کاروبار ہے۔ ان کی تلی ہوئی مچھلی کی خاص بات یہ بھی ہے کہ بابر مچھلیاں تلنے کے لیے لکڑیوں کا استعمال کرتے ہیں۔
بابر کہتے ہیں کہ میری والدہ کی عمر 116 سال ہے میں ان کی خدمت کرتا ہوں اور ان سے دعائیں لیتا ہوں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US