ایک بزرگ اور ایک نصیحت۔۔ 90 سال سے زائد عمر کے یہ بزرگ ہمیں کیا نصیحت کررہے ہیں؟

image

کہتے ہیں بڑے بزرگوں کی باتیں ان کے عمر بھر کے تجربے کا نچوڑ ہوتی ہیں۔ ان تجربات سے عقلمند تو فائدہ اٹھا لیتے ہیں لیکن بیوقوف لوگ اپنے بڑوں کی بات پر پہلے عمل نہیں کرتے مگر جب ٹھوکر کھالیتے ہیں تب انھیں پچھتاوا ہوتا ہے کہ کاش پہلے ہی اپنے بڑوں کے تجربے سے فائدہ اٹھا لیا ہوتا۔ اس آرٹیکل میں ہم بڑے بزرگوں کی ایسی نصیحتیں اپنے قارئین سے شئیر کریں گے جن پر عمل کرکے آپ بھی اسی ، نوے سال کی عمر کے تجربے کا نچوڑ حاصل کرسکتے ہیں۔

سب سے اچھا سلوک کرو

اٹھانوے سال کی ہیلن کا نوجوان نسل کو مشورہ ہے کہ “ہر ایک سے اچھا سلوک کرو“ ایسا کرنا اس لئے ضروری ہے کیونکہ ہمیں پتا نہیں ہوتا اگلا کس تکلیف سے گزر رہا ہے اس لئے اخلاقی تقاضہ یہ ہے کہ اچھا سلوک کیا جائے۔

معاشی طور پر خود انحصار بنیں

چورانوے سال کے لیس اپنی زندگی بھر کا تجربہ اس ایک جملے میں بیان کرتے ہیں کہ “مالی طور پر خود انحصار بنیں“ اگر آپ جوانی میں ہی بڑھاپے کے بارے میں سوچ کر نہیں چلیں گے تو بڑھاپے میں دوسروں کے محتاج ہوجائیں گے۔

زندگی کا لطف اٹھائیں

اناسی سال کی عمر میں ڈورس کہتی ہیں کہ “اپنی زندگی کا لطف اٹھانے میں زیادہ وقت صرف کریں“۔ غور کریں تو زندگی ایک سفر ہے جسے پورا کرنے کے بعد سب کو اپنی اپنی منزل پر جانا ہے لیکن قدرت کے اس حسین تحفے کا ہم لطف اٹھانے کے بجائے بے مصرف کاموں میں مشغول رہتے ہیں۔

پیار کریں

تیرانوے سال کی لوئس کہتی ہیں “پیار کرنے کی کوشش کریں ناکہ نفرت“۔ بے شک کسی سے نفرت کرکے وقت برباد اور دل جلانے سے بہتر ہے ایسے لوگوں سے پیار میں وقت گزارا جائے جو آپ کی پرواہ کرتے ہیں۔

ہر موقع کا فائدہ اٹھائیں

جان تیراسی سال کے ہیں اور ان کی نوجوان نسل کو نصیحت ہے کہ “ہر اس موقع کا فائدہ اٹھائیں جو آپ کو دیا جارہا ہے“ کوئی نہیں جانتا ملنے والا نیا موقع آپ کی زندگی کو کہاں سے کہاں پہنچا دے۔ اس لئے بہتر ہے کہ ہر موقع کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US