مسافر کی سیٹ کے نیچے سے لاکھوں روپے کا سونا نکل آیا اور پھر ۔۔ مسافر پریشان ہوگئے تو عملے نے فوراً کیا کیا؟

image

جہاز میں سفر کے دوران ایک مسافر کی نشست کے نیچے سے تقریباً 1500 گرام وزنی سونا برآمد ہوا ہے۔ کسٹم حکام کی جانب سے مسافر کو حراست میں لے لیا گیا۔ برآمد ہونے والے گولڈ بارز بھی ضبط کرلیے گئے ہیں۔

پرواز دبئی سے بھارتی شہر جے پور ائیرپورٹ پر اتری اس دوران یہ معاملہ پیش آیا۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق کسٹم ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ کمشنر بی بی اتل نے بتایا کہ اس سے متعلق معلومات ملنے کے بعد انٹیلی جنس حکام نے ایئر انڈیا کے طیارے AI 942 کی تلاشی لی۔ سونے کی سلاخیں مسافر کی سیٹ کے تکیے کے نیچے چھپائی گئی تھیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ تفتیش کے دوران ملزم مسافر نے انکشاف کیا کہ ہوائی جہاز میں رکھا گیا سونا ایئر لائن کے کسی عملے نے جمع کرنا تھا جو اسے نہیں جانتا تھا۔

دریں اثنا، جے پور ہوائی اڈے کے حکام نے کہا ہے کہ زمینی عملے سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق گولڈ بارز 99 فیصد خالص تھے اور ان کی قیمت تقریباً 75.9 لاکھ روپے بتائی گئی تھی۔ یہ سونا کسٹم ایکٹ کی دفعہ 1962 کے تحت ضبط کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts