اس دنیا میں ایسے کئی فرشتہ صف انسان بھی موجود ہیں جنہیں اپنی جان سے زیادہ دوسروں کی جان کی فکر ہوتی ہے۔ ان کے اندر ایک ایسا بہادر شخص موجود ہوتا ہے جو دوسروں کی مدد کے لیے آگے آگے ہوتا ہے۔
ہم اکثر ایسی ویڈیوز سوشل میڈیا پر دیکھا کرتے ہیں جس میں کچھ نہ کچھ منفی دکھایا جاتا ہے، جیسے کسی حادثے کی ویڈیو کلپ ، کسی سانحے کی ویڈیو، جسے دیکھ کر لوگ مزید پریشانی میں مبتلا ہوجاتے ہیں لیکن آج آپ کو ایسی ویڈیو دکھائیں گے جسے دیکھ کر آپ بھی ششدر رہ جائیں گے۔
ویڈیو میں دیکھا جاتا ہے کہ ایک بوڑھا شخص جس کے فلور پر آگ لگ جانے سے شدید دھواں اُٹھ رہا ہوتا ہے۔ بوڑھا آدمی اس امید کے ساتھ نیچے دیکھ رہا ہوتا ہے کہ کوئی آئے اور اس کی جان بچا لے۔ دھواں اتنا شدید ہوتا ہے جس کے باعث بزرگ شخص کی حالت بہت خراب ہوجاتی ہے۔
پھر نیچے موجود لوگوں میں کچھ نوجوان بہادری کے ساتھ عمارت پر چڑھ کر بوڑھے شخص کی جان بچانے جاتے ہیں۔ پہلے ایک لڑکا تیزی سے آدمی کے گیلری فلور پر چڑھ جاتا ہے اور اسی کے پیچھے ایک اور نوجوان بھی آجاتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاتا ہے کہ لڑکا گیلری کے اندر جاکر پیچھے سے بوڑھے آدمی کو اٹھاتا ہے اور گیلری کی جالیوں پر کھڑے دو لڑکے بوڑھے آدمی کو گود میں اٹھا کر برابر والے فلور پر لے جاتے ہیں۔
خیال رہے مذکورہ ویڈایک سال پرانی ہے لیکن یہ سوشل میڈیا پر ایک بار پھر وائرل ہورہی ہے اور لوگوں کی جانب سے بہت پسند کی جا رہی ہے۔ ویڈیو کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔