انتہا پسندوں نے نماز پڑھنے سے روکا مگر۔۔۔ بھارتی سکھ برادری نے مسلمانوں کو نمازِ جمعہ کی پیشکش کردی

image

بھارتی سکھ برادری نے مسلمانوں کو گردوارے میں جمعے کی نماز ادا کرنے کی پیشکش کردی۔

حالیہ چند دنوں سے دہلی کے قریبی گاؤں میں بھارتی ہندو انتہا پسند گروہوں کی جانب سے مسلمانوں پر کھلی جگہ پر نماز پڑھنے میں خلل ڈالنے کی کوششیں کی جاری ہیں۔

تاہم بھارتی سکھ برادری کی جانب سے مسلمانوں سمیت تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو عبادت کیلئے گردوارہ پیش کر دیا۔ جبکہ کہا گیا ہے کہ مسلمانوں کو نمازِ جمعہ میں خلل کا سامنا ہے تو وہ گردوارے میں نماز ادا کرسکتے ہیں۔

گردوارہ گرہ سنگھ سبھا کے صدر کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کو نماز کیلئے جگہ کی کمی کا سامنا ہے، تو وہ ہمارے 5 گردواروں میں جمعے کی نماز ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا انسانیت پر ایمان ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی انتہا پسند ہندو گروہوں کی جانب سے مسلمانوں کو کھلی جگہ میں جمعے کی نماز ادا کرنے سے روکا جارہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US