اپنی شادی میں نمایاں تو ہر کوئی نظر آنا چاہتا ہے لیکن کچھ لوگ نمایاں نظر آنے کے لئے ایسے طریقے اختیار کرتے ہیں کہ حد ہی ہوجاتی ہے۔ آج ہم آپ کو کچھ ایسی شادیوں کی تصاویر دکھائیں گے جن میں دلہا دلہن نے الگ نظر آنے کے لئے کچھ انوکھے کام ہی کرلئے۔
دلہا نے نہیں بلکہ دلہن نے پینٹ کوٹ پہن کر شادی کی
بھارت میں شادی کے موقعوں پر ساڑھی یا لہنگا پہنا جاتا ہے جس کا رنگ سرخ ہوتا ہے لیکن رشی نامی دلہن نے اپنی شادی پر پہننے کے لئے ہلکے نیلے رنگ کا پینٹ کوٹ پہنا۔ جب دلہن سے اس کی وجہ پوچھی تو اس کا کہنا تھا کہ مجھے پینٹ کوٹ پسند ہے اس لئے اپنی شادی پر اسی ڈریس کا انتخاب کیا۔ البتہ دلہا اپنے روایتی لباس میں تھا۔
نوٹوں کا اتنا بڑا ہار
اس تصویر کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے دولہا نے شادی پر ملنے والی تمام سلامی کو سو پچاس کے نوٹوں میں تقسیم کرکے اتنا بڑا ہار بنوایا ہوگا۔ کیا آپ بھی اپنی شادی میں ایسا ہار پہننا پسند کریں گے؟
ٹماٹر کا زیور
لاہور کی اس دلہن نے شادی پر سونے کے زیور کے بجائے ٹماٹر ہی لٹکالئے۔ جب دلہن سے اس عجیب و غریب کارنامے کا سبب پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ “سونا تو بہت مہنگا ہوگیا ہے جب کہ ٹماٹر اور چلغوزے ھی بہت مہنگے ہیں۔ پاکستان کے کئی شہروں میں ایک کلو ٹماٹر تین سو کا بک رہا ہے اس لئے میں نے سونے کے بجائے ٹماٹر کا زیور پہن لیا“
ایک لاکھ کی کتابوں کا حق مہر
مردان کی اس دلہن نے کوئی عجی و غریب لباس یا زیور نہیں پہنا بلکہ اپنے ایک نیک عمل سے لوگوں کی توجہ حاصل کی۔ حق مہر میں ایک لاکھ کی کتابیں تو مانگیں ہی لیک سوشل میڈیا پر ڈالے اپنے خط سے لاکھوں لوگوں کے دل بھی جیت لئے۔ دلہن نائلہ شمال نے لکھا کہ “آپ سب جانتے ہیں کہ میں نے حق مہر میں ایک لاکھ روپے مانگے ہیں اس عمل کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے اور مہنگے تحفے خریدنا سب کے بس کی بات نہیں رہی جب کہ دوسری وجہ یہ ہے کہ ہمیں اچھی روایات کی بنیاد ڈالنی چاہئیے۔ ایک لکھاری ہونے کی وجہ سے میں چاہتی ہوں کہ لوگ کتابوں کو اہمیت دیں“