میں نے سوچا بھی نہیں تھا میں اتنا مشہور ہو جاؤں گا ۔۔ ویڈیو وائرل ہوئی اور دنیا بھر میں مشہور ہو گئے، چند ایسے لوگ جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی وجہ سے ان کی زندگی ہی بدل گئی

image

آج کل سوشل میڈیا اتنا برق رفتار ہو گیا ہے کہ ایک عام سے آدمی کو دنیا بھر میں پہچان بنانے اور مشہور ہونے میں صرف منٹوں لگتے ہیں بس ان کی ویڈیو میں اتنی جان ہونی چاہیئے کہ سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لے۔

گزشتہ چند سالوں میں ایسے ہی منٹوں اور گھنٹوں میں ایک یا دو نہیں بلکہ کئی افراد نے دنیا بھر میں پہچان بنا لی اور اتنے مشہور ہو گئے کہ آج بھی لوگ انہیں بھول نہیں سکتے۔

ایسے ہی چند سوشل میڈیا سے اسٹار بننے والے چند لوگوں کے بارے میں ہم آپ کا بتانے جا رہے ہیں جنہیں شاید آپ بھی بےحد پسند کرتے ہوں گے اور ان کی ویڈیو سے لطف اندوز ہو چکے ہوں گے۔

سوشل میڈیا سے اسٹار بننے والے عام لوگ

• یشراج مکھرجی

یشراج مکھرجی ایک بھارتی ہیں جو کہ بھارت میں رہنے والے ایک عام آدمی اور انجینئیر، انہوں نے گوبی ڈرامے کے ایک ڈائیلاگ ''رسوڑے میں کون تھا'' سے متاثر ہوکر ایک مزاحیہ ویڈیو کا میش اپ بنایا اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا۔

بس پھر کیا تھا دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو اتنی وائرل ہوئی کہ یشراج کو دنیا بھر میں پہچان مل گئی، اس کے بعد انہوں نے بِگ باس میں شہناز گِل کے ایک ڈائیلاگ کو اپنی ویڈیو کا حصہ بنایا اور پھر یہ ویڈیو بھی اس قدر وائرل ہوئی کہ یشراج چند ہی دنوں میں اسٹار بن گئے۔

• سہدیو

بسپن کا پیار میرا بھول نہیں جانا رے ۔۔ آخر یہ گانا چند دِنوں پہلے کس کی زبان پر نہیں تھا، اس بھارتی بچے کی 12 سیکنڈ کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا، یہ ویڈیو اتنی وائرل ہوئی اور اس کو اتنا پسند کیا گیا کہ بادشاہ جیسے بڑے بالی وُڈ سنگر نے اس بچے کا گانا ریکارڈ کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ بچہ دنیا بھر میں مشہور ہو گیا۔

• دنانیر

''پاوری ہو رہی ہے'' یہ جملہ آخر کس کی زبان پر نہیں تھا، دنانیر ایک پاکستانی ویلاگر ہیں، جن کی ایک بہترین ویڈیو اس سال کے شروعات میں اس قدر وائرل ہوئی کہ دنانیر کو دنیا بھر میں پہچان مل گئی اور لالی وُڈ سمیت بالی وڈ کے بڑے بڑے اداکار بھی دنانیر کے انداز میں ویڈیو بنانے لگے، اس ویڈیو کے مشہور ہونے کی وجہ دنانیر کے بولنے کا دلچسپ انداز تھا، ''یہ میں ہوں یہ ہماری کار ہے اور یہاں پاوری ہو رہی ہے''۔

• مومن صدیق

مومن صدیق کا تعلق پاکستان سے ہے یہ کامیڈی کا شوق رکھتے ہیں اور اپنی پڑھائی کہ لئے ملک سے باہر گئے ہوئے تھے جہاں 2019 میں پاکستان کا میچ ہوا اور میڈیا کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے مومن نے اپنے دلچسپ انداز میں ٹیم کی کارکردگی پر اظہارِ خیال کیا۔

''کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے او بھائی مارو مجھے مارو'' ان کا یہ دلچسپ انداز سوشل میڈیا صارفین کو اتنا پسند آیا کہ ان کی ویڈٰیو دیکھتے ہی دیکھتے بےحد مقبول ہو گئی، جس کے بعد مومن اب پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بھی کام کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US