ملک بھر میں مہنگائی میں ہوشربہ اضافے کے ساتھ جہاں اشیاء خوردونوش مہنگی ہوئی وہیں ملک بھر میں سونے کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے، سونا 2 ہزار روپے فی کلو مہنگا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سونے کی نئی قیمتوں کے بارے میں بتایا گیا ہے جس کے مطابق ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے بڑھ گئی ہے۔
فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 24 ہزار روپے ہوگئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1715 روپے بڑھ کر 106310 روپے تک جا پہنچی ہے۔
علاوہ ازیں 22 قیراط سونے کی 10 گرام قیمت 97451 ہے، جبکہ علاوہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 2 ڈالر کم ہوکر 1860 ڈالر فی اونس ہے۔
یاد رہے کہ ملک میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے کے بعد ضروریاتِ زندگی کی تمام اشیاء بےحد مہنگی ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے عوام پریشان ہیں۔