بھارت میں ایک واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون نے ٹیکسی ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی شہر دہلی میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے ٹیکسی ڈرائیور پر تھپڑ صرف اس لیے برسائے کہ وہ ان کی اسکوٹی کے آگے تھا اور اس دوران ٹریفک بھی جام تھا جس وجہ سے وہ خاتون کو جگہ نہ دے سکا۔
ہوا پھر کچھ یوں کہ خاتون نے اسکوٹی سے اتر کر ٹیکسی ڈرائیور کی پٹائی کرڈالی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون ٹیکسی ڈرائیور کا گریبان پکڑ کر اسے سب کے سامنے منہ ہی منہ پر تھپڑ مار رہی ہیں۔ ویڈیو میں نیلی شرٹ اور ماسک پہنی خاتون کو ٹیکسی ڈرائیور کو مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
بھارتی میڈیا نے بتایا کہ مذکورہ خاتون کے خلاف ٹیکسی ڈرائیور نے پولیس تھانے میں مقدمہ درج نہیں کروایا جس کے باعث ان کے خلاف کارروائی نہیں کی جا سکی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت میں ایک اور واقعہ پیش آیا تھا جہاں ایک خاتون نے کیب ڈرائیور کو بیچ سڑک پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے باعث وہاں ٹریفک بھی جام ہوگیا تھا۔